Browsing Category
ٹیکنالوجی
ٹیکنالوجی
میٹا اے آئی ایپ سے گفتگو کرتے ہوئے محتاط رہیں، نجی باتیں نہ کریں
میٹا اے آئی ایپ صارفین کو مصنوعی ذہانت کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کرتی ہے مگر یہ ایپ صارف کی طرف سے پوچھے گئے سوالات عوامی فیڈ پر ڈال دیتی ہے جسے کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔ ایپ اور ویب سائٹ کے دوسرے صارفین یہ دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ اپنے جسمانی اعضا […]
روبوٹ کو انسانی لمس محسوس کروانے والی الیکٹرانک جِلد تیار
حال ہی میں ایسی الیکٹرانک جلد تیار کی گئی ہے جو روبوٹس کو انسانی لمس کا احساس فراہم کر سکتی ہے۔ درج ذیل اس جِلد کے حوالے سے چند نمایاں تکنیکی پیشرفتیں دی جارہی ہیں: 1. Cambridge–UCL کی سنگل-مٹیریل ای-اسکن یہ لچکدار، پائیدار اور کم قیمت ای-جِلد ہے جو مکمل طور پر کنڈکٹیو ہوتی ہے۔ […]
واٹس ایپ پر ’ڈرافٹس‘ فیچر کی آزمائش
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کروارہی ہے، جس کے تحت صارفین اپنے نہ بھیجے گئے میسیجز باآسانی شناخت اور تلاش کرسکیں گے۔ فیچر کے بعد اگر کوئی صارف کسی چیٹ میں پیغام لکھ کر بھیجے بغیر اسے چھوڑ دے گا تو وہ چیٹ خود بخود ’ڈرافٹس‘ فلٹر میں شامل ہوجائے […]
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے تک کے فنڈز مختص
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جاری 24 منصوبوں کے لیے 4.792 ارب روپے کے فنڈز مختص کردیے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے لیے رکھے گئے فنڈز کا مقصد ملک کے سائنسی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا اور کلیدی […]
نیشنل اے آئی ایڈوانسمنٹ منصوبے کے لیے بھی فنڈز مختص
وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے منصوبوں کے لیے 227-16 ارب روپے کے فنڈز مختص کردیے جب کہ 10 کروڑ روپے کے فنڈز سے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایڈوانسمنٹ انیشیٹو پروگرام بھی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ مذکورہ فنڈز ملک […]
چیٹ جی پی ٹی میں میٹنگ ریکارڈنگ اور آن لائن فائلز تک رسائی کی نئی سہولت متعارف
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں روز بروز نئی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، اور اب اوپن اے آئی نے ایک بار پھر چیٹ جی پی ٹی میں ایک ایسی سہولتیں متعارف کروا دی ہیں جو کاروباری افراد اور دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ جی پی ٹی میں […]
ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی کیلئے قانونی مسودہ تیار
وزارت قانون نے ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی کے لیے قانونی مسودہ پاکستان کرپٹو کونسل اجلاس میں پیش کردیا، مجوزہ قانون سازی میں ڈیجیٹل اثاثوں اور کا مضبوط ریگولیٹری ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس میں ڈیجیٹل اثاثوں […]
مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں سام سنگ کی حکمرانی برقرار
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے گلیکسی اے 56 کی ٹاپ پوزیشن پر حکمرانی برقرار ہے۔ گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں متعدد نئی انٹریاں شامل ہوئی ہیں۔ مقبولیت کے اعتبار سے کونسا اسمارٹ فون کس نمبر پر رہا اس کی تفصیلات درج ذیل فہرست میں موجودہے: فہرست کے […]
سیارہ زحل کے چاند کی فضا میں غیرمعمولی حرکات و سکنات
سائنسدانوں نے سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائیٹن کی فضا میں غیرمعمولی حرکات و سکنات دریافت کی ہیں جو سائنسدانوں کیلئے حیران کن ہیں: یونیورسٹی آف بریسٹول کے سائنسدانوں نے کیسینی مشن کے ڈیٹا سے پایا ہے کہ ٹائیٹن کی گھنی فضا قدرتی طور پر اس کے سطح کے مقابلے میں گھومتی نہیں […]
اقتصادی سروے میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کرنے والا نمایاں شعبہ قرار
قومی اقتصادی سروے 25-2024 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو ملک کا تیزی سے ترقی کرنے والا نمایاں شعبہ قرار دیا گیا ہے۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں 23.7 فیصد اضافہ ہوا اور اس شعبے میں برآمدات 2.825 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات مارچ […]