Browsing Category

ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی

پاکستان کے دو خلاباز تجربات کیلئے خلا میں جائیں گے

سپارکو کے انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت، دو خلا باز امیدوار خرم داؤد اور محمد ذیشان علی تجربات کیلئے خلا میں جائیں گے۔ دونوں امیدوار جدید تربیت کے لئے چین روانہ ہو گئے، یہ پیشرفت پاکستان کے خلائی تحقیق کے سفر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان ان محدود ممالک […]

پاکستانی کمپنی سپرنیٹ گلوبل کا افریقہ میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی منصوبہ کامیابی سے شروع

 پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کی عالمی سطح پر توسیع کے ساتھ ڈیجیٹل سروسز اور سرمایہ کاری کے مواقع میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں معروف پاکستانی کمپنی سپرنیٹ گلوبل نے افریقہ میں سیٹلائٹ بیسڈ کنیکٹیویٹی سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ کمپنی نے تنزانیہ میں اپنا […]

ایپل کے سی ای او ٹِم کُک کا مستعفی ہونے کا اعلان

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے سی ای او ٹِم کُک اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹمِ کُک موسمِ گرما تک بطور سی ای او کام جاری رکھیں گے تاکہ منتقلی کا عمل مکمل ہو سکے، […]

پاکستان نے ڈیجیٹل سماجی تحفظ کا کامیاب ماڈل دنیا کے سامنے پیش کر دیا

پاکستان نے ڈیجیٹل سماجی تحفظ کا ایک کامیاب اور شفاف ماڈل عالمی سطح پر پیش کر دیا ۔ واشنگٹن میں منعقدہ ورلڈ بینک فورم کے دوران وزیراعظم رمضان پیکیج کی ڈیجیٹل فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عالمی مندوبین نے پاکستان کے اس جدید نظام کو دیگر ممالک کے لیے ایک مثال قرار دیا ۔ […]

واٹس ایپ کا صارفین کے تحفظ کیلئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف

 واٹس ایپ میں ایک بہترین سکیورٹی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ فراہم کرے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے نئے بیٹا (beta) ورژن میں اکاؤنٹ پرائیویسی کے حوالے سے صارفین کو بہترین کنٹرول فراہم کرنے والے فیچر کا اضافہ کیا گیا […]

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس کے استعمال پر اہم انتباہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین کی جانب سے کی جانے والی گفتگو مستقبل میں قانونی معاملات میں ان کے خلاف استعمال ہو سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی قانونی ماہرین […]

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی کمپنیز پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک نے ملک میں ورچوئل ایسٹ سروس (کرپٹو کرنسی کی کمپنیز) پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ اسٹیٹ بینک نے کرپٹو  کمپنیز پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد  کرپٹو ایسٹ ڈیلنگ کرنے والی کمپنیز کو قانونی تحفظ مل گیا۔ اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بعد  بینکوں […]

چین میں روبوٹیکسیز کی اچانک بندش، درجنوں مسافر گاڑیوں میں محصور

وسطی چین کے صوبے ہیبی کے صدر مقام ووہان میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں 100 سے زائد ڈرائیور کے بغیر چلنے والی روبوٹیکسیز اچانک بند ہو گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر گاڑیوں کے اندر پھنس کر رہ گئے۔ رپورٹس کے مطابق بعض مسافر تقریباً 90 منٹ تک ٹیکسیوں میں محصور […]

ایم وی این اوز کیلئے نئے لائسنسنگ فریم ورک پر باضابطہ مشاورت شروع

پی ٹی اے نے چھوٹے موبائل فون آپریٹرز ایم وی این او لائسنسنگ فریم ورک کا مسودہ جاری کردیا۔ اسٹیک ہولڈرز سے آراء طلب کرلیں۔ نئی پالیسی کے تحت 15 سالہ لائسنس اور فیس کا تعین کیا جائے گا۔   پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کو تجاویز پیش کرنے کیلئے 14 […]

ڈائنو سارز کیلئے معدومیت کے 6 کروڑ 50 لاکھ سال بعد سوگ

 دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین ان مخلوقات کے لیے سوگ منا رہے ہیں جو تقریباً 6 کروڑ 50 لاکھ سال قبل معدوم ہو چکی ہیں۔ دی ڈائنوسارز نامی نیٹ فلکس سیریز نے ناظرین کو اس قدر متاثر کیا کہ لوگ ڈائنوسارز کی زندگی اور ان کے انجام پر افسردہ ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P