Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں روس بالواسطہ شامل ہوگیا، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران روس بالواسطہ طور پر ایران کی مدد کر رہا ہے اور اسے امریکی اہداف پر حملوں کے لیے خفیہ معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے ایران کو امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز سے […]

ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی جدید امریکی دفاعی نظام تباہ کر دیا، سی این این کی تحقیق میں بڑا دعویٰ

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے حالیہ جنگ کے دوران خطے میں کئی اہم دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ ایران نے جنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہی اردن میں نصب جدید امریکی تھاڈ میزائل […]

پاکستان کیلئے مارچ میں خام تیل کے 4 جہازوں کا انتظام ہوگیا

پاکستان کیلئے مارچ میں خام تیل کے 4 جہازوں کا انتظام ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ایک جہاز کی یقین دہانی سعودی عرب نے کی ہے، ایک جہاز امارات سے فجیرہ کے راستے آئے گا۔ پاکستان کے لیے دو خام تیل کے جہاز امریکہ سے آئیں گے، سعودی عرب اور امارات سے آنے والے جہاز 70 […]

آپریشن غضب للحق: 527 خوارج ہلاک، 237 پوسٹیں تباہ کر دیں: عطا تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، اب تک افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک جبکہ 755 […]

بحری جنگی جہاز اگلے دو ہفتوں میں قبرص پہنچ جائے گا، برطانوی سیکرٹری دفاع

برطانوی سیکرٹری دفاع جان ہیلی نے کہا ہے کہ برطانیہ بحری جنگی جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن اگلے دو ہفتوں کے اندر قبرص پہنچ جائے گا۔ ایک بیان میں برطانوی سیکرٹری دفاع جان ہیلی نے کہا کہ قبرص میں کسی دوسرے ملک سے زیادہ لڑاکا طیارے اور معمول کے اہلکاروں کے علاوہ مزید 400 دفاعی […]

ایران میں پرائمری اسکول پر بمباری؛ 168 طالبات شہید؛ امریکی وزیردفاع کا ردعمل آگیا

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران کے ایک اسکول پر ہونے والے ایک مہلک حملے کے بارے میں بی بی سی کے صحافی کے سوال پر روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 فروری کو ایران کے جنوبی شہر میں واقع ایک گرلز پرائمری اسکول پر فضائی حملے میں 168 طالبات کی شہادت […]

پاکستان کا ڈرون حملے کے بعد آذربائیجان کے ساتھ اظہار یکجہتی

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک گفتگوکی اور ناخچیوان پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ناخچیوان پر ہونے والے ڈرون حملوں کی سخت الفاظ […]

ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا امکان مسترد کر دیا، کردوں کو لڑنے کی ترغیب

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے سب کچھ کھو دیا ہے۔ اپنی بحریہ کھو دی ہے۔ جو کچھ کھو سکتے تھے، وہ سب کھو دیا ہے، امریکہ کے لیے ایران میں فوج اتارنا وقت کا ضیاع ہوگا۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی […]

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے 8سال بعد ایونٹ میں جگہ بنا لی

مصر میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے 8سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو3-4سے شکست دی، پاکستانی ٹیم نے آخری کوارٹر میں تین گول کیے۔ پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود، محمد عماد، سفیان خان […]

امریکا و اسرائیل نے ایران میں 13 طبی مراکز کو نشانہ بنایا، اقوام متحدہ

ترجمان اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے جنگ کے دوران ایران میں 13 طبی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ تمام فریقین کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے پر زور دیتے ہیں، متاثرہ ممالک میں اقوام متحدہ کا ادارہ ساتھ مل کر […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More