علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند

عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو ڈپٹی کمشنر لاہور کے احکامات پر تھری ایم پی او کے تحت تیس دن کے لیے نظر بند کیا گیا، پولیس کی سفارش پر نظربندی کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علیمہ خان کی رہائش گاہ سے ان کی بہنوں اور بھانجوں کو حراست میں لیا اور انہیں بکتر بند گاڑی کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

 

عظمیٰ اور نورین خان کو اہل خانہ سمیت رات گئے گرفتار کیے جانے کے بعد بچوں اور دیگر اہلخانہ کو چھوڑ دیا گیا، دونوں بہنوں کو 30 روز کے لیے نقصِ امن کے خطرے کے پیش نظر جیل بھجوایا گیا۔

 

اس سے قبل پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو اپر مال سے جم خانہ جاتے ہوئے گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا تھا۔

 

لٹن روڈ پولیس نے علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا جبکہ ان کی ذاتی گاڑی کو تھانے میں کھڑا کر دیا گیا۔

 

دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی بہنوں کے خلاف نظر بندی احکامات کو چیلنج کر دیا گیا۔

 

بیرسٹر تیمور کی وساطت سے نظر بندی کے احکامات چیلنج کیے گئے، درخواست میں پنجاب حکومت، ہوم ڈیپارٹمنٹ، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈی سی لاہور نے غیر قانونی طور پر نظر بندی احکامات جاری کیے، تھری ایم پی او کے طریقہ کار کے مطابق احکامات جاری نہیں کیے گئے، گرفتاری کے بعد علیمہ خان کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P