Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
پاکستان بحرِ ہند میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے، صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے، سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ چین کی عالمی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے زیر اہتامم چین کے شہر کُن مِنگ میں بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین بحرِ […]
سول نافرمانی کی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک بارے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے پر عمل کریں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو کنٹرول کر لیں گے، امن و امان کی ذمہ داری وفاق کی ہے، ہماری حکومت بھی […]
یونان کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کو ریسکیو کیا گیا، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے اور اب تک ایک پاکستانی شہری کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یونان کشتی […]
شامی فوجیوں کو تربیت دینے کیلئے تیار ہیں، ترک وزیر دفاع
ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اگر نئی شامی انتظامیہ کی جانب سے درخواست کی جاتی ہے تو ترکیہ شامی فوجیوں کو عسکری تربیت دینے کے لیے تیار ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے کہا ہے کہ شام کی نئی انتظامیہ کو حکومت کرنے کا موقع دینا چاہیے۔ […]
لندن میں فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرہ
برطانوی دارالحکومت لندن میں فلسطین کے بعد لبنان اور شام پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاجی ریلی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے فوری جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور تل ابیب کو اسلحے کی […]
آئندہ 24 گھنٹوں میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی سے متعلق آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بھارت کے میچز سری لنکا میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے، پی سی بی نے متبادل آپشن کے طور پر پاک بھارت میچ کولمبو میں کرانے کی تجویز دی ہے۔ […]
عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
عرب ممالک نے شام میں پُرامن انتقال اقتدار کے حوالے سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرادی۔ اردن میں شام کی صورتحال پر عرب لیگ کے 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں اردن، سعودی عرب، عراق، لبنان، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، […]
پی ٹی آئی کی رضا مندی کے بغیر مذاکرات ممکن نہیں: قمرزمان کائرہ
رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی رضا مندی کےبغیرمذاکرات ممکن نہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلےگی‘‘ میں گفتگو کرتے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد بھی بانی نے مذاکرات سے انکارکیا، اگر6 مئی کو معاہدہ ہو جاتا تو9 مئی کا سانحہ نہ ہوتا، […]
ایک صوبے میں حکومت کرنے والے بار بار وفاق پر حملہ آور ہو رہے ہیں، رانا ثنا اللہ
وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ خانن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صوبے میں حکومت کرنے والی پارٹی بار بار وفاق پر حملہ آور ہو رہی ہے۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک نفرت نہیں، […]
چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اگے گھٹنے ٹیک دیے، فیوژن ہائبرڈ ماڈل پر رضامند
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اگے گھٹنے ٹیک دیے اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کے فیوژن ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کر دی۔ ڈان نیوز کے مطابق 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک-بھارت میچ بھارت میں نہیں بلکہ سری لنکا میں منعقد ہوگا، پی سی […]
