Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

دنیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان کے کس پڑوسی ملک میں ملتا ہے؟ فہرست سامنے آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے دنیا بھر میں مہنگائی کے طوفان نے جنم لیا ہے جس نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا میں اس وقت کئی ممالک ایسے بھی ہیں جہاں پیٹرول کی قیمتیں کم ہیں۔ اس درجہ بندی کے ساتھ فہرست منظر […]

سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ شامی صدر نے پہلے سرکاری دورے کیلیے اپنے آبائی وطن کا انتخاب کیا

شام کا صدر بننے کے بعد احمد الشراع نے پہلے بیرون ملک دورے کے لیے اپنی جائے پیدائش سعودی عرب کا انتخاب کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹ کر نئے صدر بننے والے احمد الشراع نے کسی پہلے عالمی رہنما سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے […]

امریکی صدر ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات خلیجی ملک میں ہونے کا امکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کےصدر ولادی میر پیوٹن کی ملاقات ممکنہ طور پر سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات میں ہوسکتی ہے۔ غیرملکی میڈیا نے روسی ذرائع کےحوالے سے دعویٰ کیا کہ روسی حکام حال ہی میں دونوں خلیجی ممالک کا دورہ کرچکےہیں،انہیں سعودی عرب اور امارات کے امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات […]

عمران خان کا آرمی چیف کو خط پارٹی پالیسی میں تبدیلی نہ سمجھا جائے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے بھی بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھے جانے کی تصدیق کر دی۔ پیر کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی […]

آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں 60 سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ 60 سال کے بد ترین سیلاب کی لپیٹ میں آگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں 1 ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، دریاؤں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ بجلی کے پول گرنے سے سیکڑوں گھروں کوسپلائی منقطع ہو […]

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی، 1510 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 745 […]

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں مزید 2 فلسطینی شہید،23 گھر تباہ

غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب میڈیا کےمطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے ایک نوجوان اور معمر شخص کو شہید کردیا جبکہ جنین کیمپ میں 23 گھروں کو دھماکے سے تباہ کردیا، دھماکوں سے جنین کے سرکاری ہسپتال کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ میڈ رپورٹس […]

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، قیمت کتنی ہے؟

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ اور وقت کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق دبئی میں پاک بھارت میچ سمیت بھارت کے باقی دو گروپ میچز اور دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج […]

پاکستان سے تجارتی سامان ایران لے جانے والے 600 ٹرکوں کو بارڈر پر روک دیا گیا، انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی میں ایران کے ساتھ بارٹر سسٹم کی تجویز پیش کردی گئی، تاجر نمائندے نے انکشاف کیا کہ ہمارے 600 ٹرک ایران بارڈر پر روکے ہوئے ہیں اور امپورٹ آرڈر مانگا جارہا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بھارتی بینک اپنی کرنسی میں ایران کو ادائیگی کرتے ہیں پاکستان ایسا کیوں نہیں کرتا؟ […]

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسہ کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان میں جلسے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P