Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

چین نے ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ مسترد کردیا، مصری تجویز کی حمایت کا اعلان

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو مسترد کر دیا۔ چائنا نیوز ایجنسی‘ نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ چین کے سالانہ قانون ساز اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ ’چین، مصر اور دیگر […]

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات پر اظہار اطمینان

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت اور قوم کو مبارکباد بھی […]

بلاول سے امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو […]

اپوزیشن قائدین کا پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد میں شامل ارکان کا احتجاج بارے مشترکہ بیان سامنے آگیا۔ اپوزیشن قائدین نے پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک کو بدترین فسطائیت کاسامنا ہے۔ دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے اپنے اتحادیوں بی این پی کے سینئر نائب […]

نیوزی لینڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ

نیوزی لینڈ ٹیم کو بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے پہلے اہم فاسٹ بولر میٹ ہنری کی انجری کا سامنا ہے اور فائنل میں فی الحال ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے میٹ ہنری کی انجری […]

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی

غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، قانونی مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ یکم اپریل سے تمام […]

ٹرمپ کا ایرانی سپریم لیڈر کے نام خط، جوہری معاہدے پر بات جیت کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کو ایک خط بھیجا ہے جس میں جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے۔ ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’میں نے کہا کہ امید ہے کہ آپ مذاکرات کریں گے، کیونکہ یہ ایران کے لیے زیادہ بہتر ہوگا‘‘ […]

بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

ہریانہ کے پنچکولہ میں بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ جمعہ کو ہریانہ کے ضلع پنچکولہ میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ […]

ے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی ہوئی : ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، اس دوران 13 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے، کیلے 10 فیصد، چینی 3.15 […]

آئی ایم ایف مذاکرات؛ بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی سے متعلق بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P