Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی، فضائی یا سمندری راستے سے نہیں گزرسکیں گی
وزارت تجارت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی,فضائی یا سمندری راستے سے نہیں گزرسکیں گی، امپورٹ ایکسپورٹ ایکٹ 1950 کے تحت ایس آر او جاری کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی اور عوامی مفاد کے پیشِ نظر بھارتی ساختہ مصنوعات کی پاکستانی حدود سے ترسیل پر پابندی عائد کردی۔ رپورٹ کے […]
حج آپریشن: 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کو ویزے جاری
حج آپریشن 2025 کامیابی سے جاری ہے، 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہو چکے ہیں۔ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے […]
بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سکھ برادری
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا رپورٹ کے مطابق سکھ برادری کا دوٹوک اعلان بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے، سکھ برادری نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔ سکھ برادری نے کہا کہ بھارت نے جو پہلگام ڈرامہ کیا ہے اس […]
سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، قومی سلامتی کے فیصلوں پر بریفنگ
سعودی وزیر خارجہ کا نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کو سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان نے فون کیا ، اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے بتایا […]
حکومت کا ملک میں بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ
حکومت نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوتوں پر منسلک مربوط کیس تیار کرکے متعلقہ فورمز سے […]
پہلگام واقعہ؛ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا بھرے اجلاس میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے میں ہونے والے حملے نے مودی سرکار کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ سیاحتی مقام پر خوں ریزی کے اس واقعے پر عالمی سطح پر بھی مودی حکومت کی امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ میں بری طرح ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا […]
بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف کا عالمی برادری کو انتباہ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی، دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔ برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں […]
کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں دھماکا، چار ایف سی اہلکار شہید، تین زخمی
کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے سبب چار اہل کار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کے فوری بعد امدادی ادارہ اور فورسز جائے وقوع پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک […]
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری میں شفافیت اور مجوزہ معینہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ پہلی کوشش کے کئی ماہ بعد وفاقی حکومت نے گزشتہ روز قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرتے ہوئے اظہار دلچسپی کا نوٹس […]
