Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
بلوچستان میں ناقص کارکردگی پر 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز معطل
بلوچستان میں 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ( ڈی ایچ او ز) کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا گیا۔ محکمہ صحت بلوچستان نے ناقص کارکردگی، غفلت اور صحت کی سہولیات میں رکاوٹ پر 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کو معطل کیا گیا۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل […]
سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ! ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2144 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 344 پوائنٹس […]
موبائل فون سم، کاروں، دودھ، دہی، پھلوں سمیت ساڑھے 6 ہزار سے زائد اشیا پر ڈیوٹی ٹیکس میں کمی
فنانس ایکٹ 2025کے نفاذ کے ساتھ ہی درآمدی دودھ، دہی، پنیر، پھلوں سمیت7 ہزار آئٹمز پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں کمی کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن کردیا۔ فنانس ایکٹ 2025 کے نفاذ کے ساتھ ہی ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن […]
سعودی عرب کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم سے اظہارِ تشکر
سعودی عرب کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح […]
علی امین گنڈا پور نے ریاست کو خیبر پختونخوا حکومت گرانے کا چیلنج دے دیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست کو چیلنج ہے میری حکومت گرا کر دکھاؤ۔ وفاقی دارالحکومت میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کےحصول تک جدوجہد جاری رہےگی، آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہمارے اتحاد کا پیغام ہے، […]
قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ موصول ہوتے ہی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ قومی اسمبلی میں ممبران کی کل تعداد 333 ہو گئی، حکمران اتحاد کی نشستیں 235 ہو گئیں، اپوزیشن اتحاد کے پاس کل نشستیں کم ہو کر 98 […]
پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کے گرما گرم اجلاس کی اندرونی کہانی: رہنماؤں کی شدید تلخ کلامی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آل پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایم پی ایز، ایم این ایز، سینئٹرز اور دیگر قیادت شریک ہوئی، اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران کچھ رہنماؤں کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا […]
پاکستان یونیسکو کے بین الحکومتی سمندری کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب
پاکستان یونیسکو کے بین الحکومتی سمندری کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان 2025 سے 2027 کی مدت کے لیے ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہوا، انتخاب یونیسکو کے ہیڈکوارٹر پیرس میں ہونے والے 33ویں اجلاس کے دوران ہوا، ترجمان دفتر خارجہ سفیر ممتاز زہرا بلوچ پاکستان کے […]
بنگلہ دیش: مفرور سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کو توہینِ عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کی غیر موجودگی میں چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے گزشتہ سال اقتدار سے بے دخلی کے بعد یہ پہلا […]
غزہ: اسرائیلی حملے میں انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر اہل خانہ سمیت شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک حملے میں انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر اور اُن کے خاندان کو شہید کردیا گیا۔ انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان السطان کو غزہ سٹی میں ایک اسرائیلی حملے میں اُن کے خاندان سمیت شہید کردیا گیا۔ صہیونی فوج کی جانب سے یہ حملہ غزہ سٹی کے جنوب مغرب میں ایک […]
