Browsing Category
بزنس
بزنس
جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 37.17 فیصد اضافہ
رواں مالی سال 2025-26ء کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارے اور درآمدات میں اضافہ ہوا جب کہ برآمدات میں کمی آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 37.17 فیصد اضافہ ہوا اور تجارتی خسارہ 15 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق […]
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کی کمی سے 4ہزار 218ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے […]
سٹاک مارکیٹ اُتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروباری کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں مہنگائی میں کمی کی رپورٹ پر پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کاروبار کا مثبت زون میں آغاز کیا اور سرمایہ کاروں نے حصص کے لین دین میں دلچسپی دکھائی جس کے […]
آئی ایم ایف سے سٹاف لیول ایگریمنٹ ہوچکا ہے: وزیر خزانہ
وزیرِخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول ایگریمنٹ ہوچکا ہے۔ وفاقی داراحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پچھلے 4 سے6 ہفتے میں کیا ڈویلپمنٹ ہوئی اس پر بات کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے […]
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 450000 کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کے اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے پرپہنچ گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کا فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 […]
پاور سیکٹر میں جدت کی جانب ایک اور قدم، عوامی ہیلپ لائن کا افتتاح
پاور سیکٹر میں جدت کی جانب ایک اور قدم، بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کے لئے عوامی ہیلپ لائن 118 کا افتتاح کر دیا گیا۔ وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے ہیلپ لائن کا افتتاح کیا، ہیلپ لائن کے ذریعے بجلی کے شعبے کی شکایات فری درج کرائی جاسکیں گی، ہیلپ لائن کے […]
وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی ہدایت دے دی
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کے دوران ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے […]
نومبر میں مہنگائی کی شرح کتنی رہے گی؟ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری
نومبر میں مہنگائی کی شرح کتنی رہے گی؟ وزارت خزانہ نے اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق نومبر کے دوران مہنگائی کی شرح 6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، خوراک کی قیمتوں اور زرعی پیداوار کے دباؤ سے مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ کے […]
پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، آئندہ سال مزید اضافے کا امکان
پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات رواں سال تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ سال یہ مزید بڑھ سکتی ہیں۔ صنعتی ذرائع نے بتایا کہ رواں سال پاکستان کی فرنس آئل (فیول آئل) کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں، توقع ہے کہ اگلے سال بھی […]
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی ہے، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 237 کی […]