پاکستان – صفحہ 61 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی، بانی جیل میں سیاسی ہدایات دے رہے ہیں : رانا ثناء

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جمہوریت ہمیشہ مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک اسے کمزور کرتا ہے۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم دو مرتبہ ایوان کے فلور پر […]

پاکستان اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔ ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے، چیزیں بہتری کی طرف جا رہی […]

پاکستان نے برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست کردی

پاکستان نے برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست کردی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر […]

افغان حکومت پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرے، وزیراعظم اور صدر کرغزستان میں اتفاق

پاکستان اور کرغزستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت عالمی برادری سے کیے وعدے پورے اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرے، دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معدنیات، تجارت، تعلیم، قانون و انصاف، ثقافت اور سیاحت پر 15 ایم او یوز سائن ہوئے جب کہ تجارت کا حجم 200 ملین امریکی ڈالر تک لانے پر اتفاق […]

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری تعلقات کو فروغ دینے پراتفاق

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی، فریقین […]

عمران خان مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں اُن کی بہن عظمیٰ خان اور وکیل سلمان صفدر کی ملاقات کے بعد عمران خان کی صحت بارے پہلا بیان آگیا۔ عمران خان سے ان کی فیملی اور وکلاء کی ملاقات کے سلسلے میں جو ہیجان برپا تھا آج اس کا ڈراپ سین ہو گیا،جیل انتظامیہ نے جیل […]

معرکہ حق بہترین کارکردگی کا مظہر، دشمن پہلے سے زیادہ تیار پائے گا: ایئر چیف

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح تینوں افواج کی ہم آہنگی، جارحانہ فیصلہ سازی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کا نتیجہ ہے، قومی خودمختاری کو دوبارہ چیلنج کیا گیا، تو ہمارا دشمن پاک فضائیہ کو کہیں زیادہ مضبوط اور […]

عمران خان سے ملاقات بہنوں کا حق تھا جو مل گیا، جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان سے بہنوں کی ملاقات اُن کا حق ہے کیونکہ جو غیر سیاسی ہیں انہیں یہ حق ملنا چاہیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے لکھا کہ ’میں نے کل آپ کو مشورہ دیا تھا آج آپ کو فائدہ ہو گیا، […]

بنوں: میرانشاہ روڈ پر حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید

بنوں میں مسلح افراد کے حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیر ستان شاہ ولی خان سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔ پولیس نے ابتدائی طور […]

فیلڈ مارشل سے ترک وزیرِتوانائی کی ملاقات ، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرِتوانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بیرکتار نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اورمختلف بین الاقوامی فورمز پر ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے […]