پاکستان نے برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان نے برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست کردی

پاکستان نے برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو ہوئی، حکومتِ پاکستان نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے لیے ایکسٹروڈیشن کے باضابطہ کاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کیے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کے کہا ہے کہ دونوں افراد پاکستان میں مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں لہٰذا انہیں جلد از جلد پاکستان کے حوالے کیا جانا ضروری ہے، انہوں نے بیرونِ ملک بیٹھ کر ریاست اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس ثبوت بھی فراہم کیے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کا احترام کیا جاتا ہے مگر فیک نیوز ہر ملک کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے اور کسی بھی ریاست میں بیرونِ ملک سے کئے جانے والے بے بنیاد الزامات اور ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کیا جاتا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.