Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

ملکی معاشی صورتحال اجتماعی کوششوں سے بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پونے 2 ماہ کی اجتماعی کوشش سے معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں سے معیشت کی یہ کشتی کنارے لگے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سعودی عرب […]

منفی پروپیگنڈا ہمیں ملک کی ترقی کے اقدامات سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، انشاءاللہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے پاکستان کی ترقی کے سفر […]

ضمنی انتخابات: کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری، نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

 الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹی فکیشن جاری کردیے اس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کو نئی پارٹی پوزیشن سے بھی آگاہ کردیا۔ پنجاب اسمبلی کے 10 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے۔ این اے 119 لاہور سے مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک، […]

وزیرداخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ صحافیوں سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں غیر قانونی رہائشی غیر ملکیوں کا ڈیٹا پہلے سےموجود […]

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارتِ قانون وانصاف کی سفارش پر صوبہ بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے نمٹانے کے لیے مکران ڈویژن میں ایک اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس خصوصی عدالت کا دائرہ اختیار ضلع پنجگور، کیچ، گوادر، حب اور […]

مزاحمت ہویا مفاہمت نوازشریف کا بیانیہ ہی رہےگا: رانا ثنااللہ

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ مزاحمت کا ہویا مفاہمت کا نوازشریف کا بیانیہ ہی رہےگا۔ مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ آج مسلم لیگ(ن)کےتنظیمی اجلاس میں تمام عہدیداران نےشرکت کی، میاں نوازشریف کوایک سازشی جوڈیشل آرڈرکےتحت صدارت سےعلیحدہ کیا گیا تھا، جبرکی تمام رکاوٹیں […]

اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ اگر ہمیں حق نہ دیا گیا تو حکومت کو گرائیں گے اور پھر اس بار اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے۔ اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف کے 28ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے […]

پاکستان نے امریکہ کی ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ مسترد کر دی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ 2023ء کو مسترد کردیا۔ ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق رپورٹ کے مندرجات غیر منصفانہ ہیں، مندرجات غلط معلومات پر مبنی اور زمینی حقیقت سے بالکل ہٹ کر ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دو روز قبل […]

سینیٹ کا اجلاس: سینیٹر فیصل واوڈا اور مولانا واسع نے حلف اٹھا لیا

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، نومنتخب سینیٹر فیصل واوڈا اور سینیٹر مولانا واسع نے حلف اٹھا لیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا، سینیٹ میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی دستاویز پیش، سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی دستاویز […]

آئیں ملکر ایوان کا تقدس بحال، ملکی مسائل حل کریں: اسحاق ڈار کی اپوزیشن کو پیشکش

قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے اپوزیشن کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر ایوان کا تقدس بحال کریں اور ملکی مسائل حل کریں۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے سینیٹ میں جو باتیں کیں وہ تین چار سال پہلے کرتے تو بہتر ہوتا، خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہ ہونے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More