آئیں ملکر ایوان کا تقدس بحال، ملکی مسائل حل کریں: اسحاق ڈار کی اپوزیشن کو پیشکش – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئیں ملکر ایوان کا تقدس بحال، ملکی مسائل حل کریں: اسحاق ڈار کی اپوزیشن کو پیشکش

قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے اپوزیشن کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر ایوان کا تقدس بحال کریں اور ملکی مسائل حل کریں۔

قائد ایوان نے مزید کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی، ہم نگران حکومت کا حصہ نہیں بنے، پی ڈی ایم حکومت نے الیکشن کے لئے گرانٹ دی، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان چھننے کا دکھ ہے، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس ہونے میں ان کا اپنا قصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ دوبارہ الیکشن کروائیں تو کیوں قانون کے مطابق نہیں کروائے؟ مجھے یاد ہے پی ٹی آئی دور حکومت میں ایک ممبر پارلیمنٹ پر جعلی ہیروئن کا مقدمہ کروا کر ہتھکڑیاں لگوائی گئیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نو مئی کو آپ نے کور کمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملہ کیوں کروایا؟ یہ آپ سے بلنڈر ہوا ہے، اگر آپ سچے ہیں تو عدالت کو مطمئن کریں اور بے گناہی ثابت کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.