Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

بانی پی ٹی آئی سے دھیان ہٹا کرعوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، بلاول بھٹو

 پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عوام نفرت کی سیاست سے مایوس ہیں اور حکومت کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے دھیان ہٹا کر عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ پی پی پی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا […]

جسٹس بابرستار کے خلاف مہم؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایکس کے قانونی امور کے سربراہ سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی گئی مہم کے حوالے سے توہین عدالت کیس میں ایکس(ٹوئٹر) کارپوریشن کے چیف لیگل کونسل سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر […]

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کروا لیتی تو سارے مسئلے حل ہو جاتے، چیف جسٹس

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں  13رکنی فل کورٹ سماعت کر رہا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کل مجھے کچھ بنیادی قانونی سوالات فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔ […]

سرمایہ کاری روکنے کیلئے ٹوئٹ کرنیوالے اپنے ٹوئٹ سے انکاری ہیں، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری روکنے کے لیے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکاری ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد سے اچھے معاشی اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں۔   […]

توہین عدالت کیس ، فیصل واوڈا کا غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار

سینیٹر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ فیصل واوڈا نے توہین عدالت نوٹس پر 16 صفحات پر مشتمل جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا، پریس کانفرنس کا مقصد ملک کی بہتری تھا۔   […]

میں تو ہمت ہار گیا ہوں، احتساب کرنا پاکستان میں ممکن نہیں، عارف علوی

سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں تو ہمت ہار گیا ہوں، احتساب کرنا پاکستان میں ممکن نہیں، سارا ایلیٹ اس کے خلاف ہے کہ کوئی احتساب یا تحقیقات ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ایوب خان سے لے کر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں، لوگوں […]

عمران خان نے خود رکاوٹیں کھڑی کیں، جیل سے جلد باہر آتا نہیں دیکھ رہا، اعتزاز احسن

سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو جلد جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لیے خود رکاوٹیں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ سینئیر قانون دان اعتزاز احسن نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا […]

تمام کیسز کا سامنا کروں گا اور سرخرو ہوں گا: عمران خان کا بریت پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سائفر کیس میں بریت پر کہا ہے کہ تمام کیسز جھوٹے ہیں، تمام کیسز کا سامنا کروں گا اورسرخرو ہوں گا۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں  قانونی ٹیم کے ارکان خواجہ حارث، انتظار پنجوتھہ اور شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے حوالے سے انتظارپنجوتھہ کا کہنا […]

انشااللہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد رہا ہوں گے: بیرسٹر گوہر، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج لوگوں نے بارش کا پہلا قطرہ دیکھا، عنقریب قوم باران رحمت دیکھے گی، انشااللہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد رہا ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج […]

عمران خان نے آگے بڑھنا ہے تو سیاستدانوں سے مذاکرات کرنے پڑیں گے: رانا ثناء

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں آگے بڑھنا ہے تو سیاست دانوں سے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے پاس مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، میری اسیسمنٹ کے مطابق […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More