عمران خان نے خود رکاوٹیں کھڑی کیں، جیل سے جلد باہر آتا نہیں دیکھ رہا، اعتزاز احسن – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عمران خان نے خود رکاوٹیں کھڑی کیں، جیل سے جلد باہر آتا نہیں دیکھ رہا، اعتزاز احسن

سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو جلد جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لیے خود رکاوٹیں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔

سینئیر قانون دان اعتزاز احسن نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو نرم مزاج ہونا چاہیے، یہ رویہ نہیں ہونا چاہیے کہ کسی سے بات نہیں کرنی۔

انہوں نے کہا کہ رویہ یہ ہونا چاہیے کہ بات ہر ایک سے کریں، چاہے کسی کی نہ مانیں، اب کسی سے نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی نے کافی سخت پالیسی بنالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بیک چینل سے صدر آصف زرداری سے ملیں تو بہت سے دروازے کھل سکتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کو جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لیے خود رکاوٹیں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.