تازہ ترین – صفحہ 80 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

ایران میں حکومت تبدیلی کا مشن ناممکن، سپریم لیڈر زندہ ہیں: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت تبدیلی کا مشن ناممکن ہے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای زندہ ہیں۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی حکومت تبدیلی کا مشن ناممکن ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ […]

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، تہران پر حملے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں جانب سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران […]

امریکہ، اسرائیل کا ایران پر حملہ، روس کی پُرامن حل کیلئے تعاون کی پیشکش

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، روس نے پُرامن حل کیلئے تعاون کی پیشکش کر دی۔   روس فوری طور پر سیاسی اور سفارتی راستہ اختیار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، ہم بین الاقوامی قانون، باہمی احترام اور مفادات کے متوازن خیال کی بنیاد پر پُرامن حل میں معاونت کیلئے تیار ہیں۔ روسی وزارت […]

افغانستان کے حملے پر آپریشن غضب للحق: متعدد طالبان ہلاک، اسلحہ، توپ خانے، چوکیاں تباہ

افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال حملے کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، پاک افواج کے حملوں میں متعدد طالبان ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، افغان طالبان کے فوجی ہیڈکوارٹرز، ٹینک، توپ خانے اور چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔  سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے مختلف سرحدی مقامات […]

افغان طالبان رجیم مذہب کو ذاتی مفاد کیلئےاستعمال کر رہی ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم مذہب کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کررہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہی ہے،افغانستان میں دہشت گردوں کوتربیت دی جاتی ہے۔ اُنہوں نے کہا […]

پاکستان ذمہ دار ملک، قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے: سربراہ پاک فضائیہ

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے جو عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، فضائیہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی 7ویں سالگرہ پر پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز میں تقریب ہوئی جس سے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد […]

سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی افغانستان سے شکایات جائز ہیں، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک افغان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایات جائز ہیں، تاہم افغانستان کی خودمختاری اور اس کے […]

یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان

حکومت کی جانب سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی ہے اور یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے۔   حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کرلی ہے اور […]

پکتیا میں 5افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا، ویڈیو وائرل

پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افواج نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔ قبضے میں آنے […]

امریکا کی اپنے سفارتی عملے کو پہلی دستیاب پرواز سے فوری اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

اسرائیل میں تعینات امریکی سفارت خانے کے عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر وہ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں تو آج ہی روانہ ہو جائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہدایت اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہیکبی نے اپنے عملے کو ایک ای میل کے ذریعے دی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے […]