تازہ ترین – صفحہ 79 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید، ایران کی 27 مقامات پر حملوں سے نئی لہر شروع

ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی شہادت کی تصدیق کر دی، انہیں دفتر میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید کیا گیا، ان کا بیٹا، بہو اور نواسی بھی شہید ہو گئے، اسرائیلی میڈیا نے ایران کے 40 سے زیادہ حکام قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ایران نے 27 […]

خامنہ ای کا قتل ایران کی خود مختاری و سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے: چین

چین نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کو ایران کی خود مختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل پر ردعمل دیا اور اس اقدام کی سختی سے مخالفت اور شدید مذمت کی۔ ترجمان چینی وزارت […]

امریکا و اسرائیل کا مقصد ایران کی تقسیم اور لوٹ مار ہے: علی لاریجانی

ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے اعلان کیا ہے کہ آج ہی عارضی قیادت کونسل قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو لوٹنے اور منتشر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، علیحدگی پسند گروپوں نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔ […]

سی آئی اے نے ایرانی قیادت کے اجتماع کا سراغ لگایا، اسرائیل نے حملہ کیا: امریکی میڈیا

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سی آئی اے نے ایرانی قیادت کے اجتماع کا سراغ لگایا، پھر اسرائیل نے اس پر حملہ کیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران پر حملے سے کچھ دیر قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے ممکنہ طور پر سب سے […]

امریکی و اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کی اسرائیل اور خلیجی ممالک میں فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش

اسرائیل اور امریکا نے ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی حملہ کردیا ہے جس کے بعد ہنگامی سائرن بجا دیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا ہے۔ حملے میں امریکی فضائیہ نے حصہ لیا۔ حملے کے بعد تہران میں […]

آپریشن غضب للحق جاری؛ 331 طالبان کارندے ہلاک، پاک فضائیہ کے حملے میں افغان فوج کا ہیڈکوارٹرز تباہ

پاکستان کا افغان طالبان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے، افغان طالبان رجیم کو پاکستان کے ہاتھوں بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے 28 فروری صبح 9 بجے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق افغانستان بھر میں 37 مقامات کو […]

حکومت بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہوکر ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے، اپوزیشن اتحاد

اپوزیشن اتحاد (تحریک تحفظ آئین پاکستان) نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس ، مصطفی نواز کھوکھر، ایم ڈبلیو ایم کے […]

ایران؛ گرلز پرائمری اسکول پر اسرائیلی حملے میں 51 افراد جاں بحق؛ درجنوں زخمی

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہے جس میں لڑکیوں کے ایک اسکول پر بمباری کی خبر نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت اسکول میں تقریباً 170 طالبات موجود تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملے […]

ایران کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا، کئی دن جاری رہ سکتا ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کچھ دیر پہلے بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے، ایرانی خطرہ ختم کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا کہ ہمارا مقصد امریکی عوام کی سکیورٹی یقینی بنانا ہے، ایرانی رجیم کی جانب سے خطرے کو ختم کررہے […]

پاکستان کی ایران کے مشرق وسطیٰ میں مختلف ممالک پر حملوں کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں مختلف ممالک پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں مذاکرات ناکام ہونے اور کشیدگی بڑھنے پر افسوس ہے، پاکستان ایران کے خلاف بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ حملے اس وقت ہوئے […]