Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے،ایرانی صدرایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، واشنگٹن کے طرزِ عمل نے سفارتکاری کا رخ خطرات کی جانب موڑ دیا۔ فرانسیسی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے دو مرتبہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، ہر بار مذاکرات کے ساتھ ہی ایران کے خلاف فوجی جارحیت بھی کی گئی، ایران کے خلاف دوبارہ حملے نہ ہونے کی ضمانت دی جائے۔ مسعود پزشکیان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کوئی عسکری اقدام کرتی ہیں تو اس کا اعلان کیا جاتا ہے، ایران طویل عرصے سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن رہا ہے، امریکی ناکہ بندی کے باعث خطہ عدم استحکام کا شکار ہوا، کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کیلئے امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر کو یو اے ای میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں، جہازوں پر بلاجواز حملوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ تمام فریقین کو آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے، ایرانی صدر کو کثیرالملکی مشن میں شمولیت کی پیشکش بھی کی، کہا…

Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

بین الاقوامی کرکٹ امپائر بسم اللہ جان شنواری انتقال کر گئے

بین الاقوامی کرکٹ امپائر بسم اللہ جان شنواری طویل علالت کے بعد 41 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے بسم اللہ جان شنواری آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن تھے، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 25 ون ڈے انٹرنیشنل اور 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز […]

عوام کو جمہوریت بچانے اور 26 ویں ترمیم کیخلاف نکلنا ہے، میں جیل سے لیڈ کروں گا، عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کو لیڈ کریں گے، وہ جیل میں آزاد ہیں اور ہم لوگ جو باہر ہیں وہ قید ہیں، آپ لوگوں کو اپنے لیے نکلنا ہے، رول آف لا اور جمہوریت کے لیے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے۔ یہ بات […]

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش پر قوم بھرپور مزاحمت کرے گی، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم معاہدے کا حصہ بننے کی کوئی کوشش کی گئی تو قوم بھرپور مزاحمت کرے گی۔ واضح رہے کہ ابراہم معاہدے کے تحت 2020 میں مشرقِ وسطیٰ کے کچھ ممالک اسرائیل سے تعلقات معمول پر […]

مکمل محاصرہ اور فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی ہی کامیابی کی کنجی ہے، اسرائیلی وزیر

شمالی غزہ میں صہیونی فوج پر حماس کے تباہ کن حملے میں 5 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کے وزیر قومی سلامی اتمار بن گویر نے مکمل محاصرے اور فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کوہی کامیابی کی کنجی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوحہ میں […]

کوئٹہ: ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنماؤں کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ

کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے منگل کو بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور تنظیم کے دیگر عہدیداران کو مزید 10 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا، یوں ان کی 3 ماہ سے جاری حراست میں توسیع ہو […]

شہباز شریف نے قطری کوہ پیما شیخہ اسما آل ثانی کو پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر مقرر کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے قطری کوہ پیما اور شاہی خاندان کی رکن شیخہ اسما آل ثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر مقرر کر دیا، شیخہ اسما نے حال ہی میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی قطری خاتون ہونے کا اعزاز […]

وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی، ایک سال کے دوران ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے بعد اب 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے […]

موسمیاتی تبدیلی بارے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے: جسٹس منصور علی شاہ

قائم مقام چیف جسٹس پاکستان منصور علی شاہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بارے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، بنیادی حقوق اس وقت خطرے میں ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ 2022 جیسے سیلاب، غیر معمولی درجہ حرارت، موسم کی شدت یہ سب موسمیاتی […]

ایران سے مذاکرات طے کرلیے، مناسب وقت پر پابندیاں اٹھا لوں گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران سے مذاکرات طے کر لیے ہیں، کسی مناسب وقت پر ایران پر سے پابندیاں اٹھالوں گا، ٹرمپ نے غزہ کے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے متنازع منصوبے میں پیش رفت کا بھی اشارہ دیا ہے۔ امریکی […]

ریاست مخالف مواد: عدالت کا 27 معروف یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامہ کے مطابق ریاست […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More