Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے،ایرانی صدرایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، واشنگٹن کے طرزِ عمل نے سفارتکاری کا رخ خطرات کی جانب موڑ دیا۔ فرانسیسی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے دو مرتبہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، ہر بار مذاکرات کے ساتھ ہی ایران کے خلاف فوجی جارحیت بھی کی گئی، ایران کے خلاف دوبارہ حملے نہ ہونے کی ضمانت دی جائے۔ مسعود پزشکیان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کوئی عسکری اقدام کرتی ہیں تو اس کا اعلان کیا جاتا ہے، ایران طویل عرصے سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن رہا ہے، امریکی ناکہ بندی کے باعث خطہ عدم استحکام کا شکار ہوا، کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کیلئے امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر کو یو اے ای میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں، جہازوں پر بلاجواز حملوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ تمام فریقین کو آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے، ایرانی صدر کو کثیرالملکی مشن میں شمولیت کی پیشکش بھی کی، کہا…

Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

شمالی غزہ میں سڑک کنارے بم دھماکے سے 6 اسرائیلی فوج ہلاک، 14 زخمی

شمالی غزہ میں سڑک کنارے بم دھماکے سے 6 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ شمالی غزہ کے علاقے بیت ہنون میں اسرائیلی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے بعد ایک اسرائیلی فوجی لاپتہ ہے، حملے کا نشانہ بننے والے اسرائیلی فوجی غزہ میں گھروں کو تباہ کرنے میں مہارت رکھتے […]

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کیساتھ 3325 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا […]

آپریشن سندور: بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور میں فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے منہ توڑ، شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی […]

بلوچستان: نصیرآباد ہائی وے پر بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں پولیس موبائل کو ہائی وے پر بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہےجس سے 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ایس ایس پی ہائی وے خادم حسین نے بتایا کہ اہلکاروں کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت پر مصروف تھے۔ خادم حسین […]

سینیٹر سردار عمر گورگیج پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر مقرر

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر سردار عمر گورگیج کو پیپلز پارٹی بلوچستان کا صدر مقرر کر دیا۔ ربانی کاکڑ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ہوں گے جبکہ ظہور بلیدی کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد نئی تقرریوں کا […]

وفاق کی فاٹا کیلئے بنائی گئی کمیٹی مسترد کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا کیلئے امیر مقام کی کنوینئر شپ میں بنائی کمیٹی کو تحلیل کیا جائے، کمیٹی بنانا وفاق کی صوبے میں دخل اندازی کے مترادف ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سابق […]

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا شان دار آغاز، انڈیکس کی بلندی کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ایک بار پھر شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی بلندی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ بازارِ حصص میں آج پیر کے روز کاروباری ہفتے کا پہلا دن 1066 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی کے ساتھ شروع ہوا، جس کے نتیجے […]

برکس اتحاد نے غزہ کو فلسطین کا ’ناقابلِ تقسیم حصہ‘ قرار دے دیا

دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اتحاد برکس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی پٹی "مقبوضہ فلسطینی علاقے کا ناقابلِ تقسیم حصہ” ہے اور اسے مغربی کنارے کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے تحت یکجا کیا جانا چاہیے۔ برکس اجلاس کے اعلامیے میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاستِ فلسطین کے قیام کے […]

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پہلی بار صیہونی طیاروں کا یمن میں بڑا فضائی حملہ

اسرائیل نے ایران-اسرائیل جنگ بندی کے بعد یمن میں حوثی شدت پسندوں کے خلاف اپنے پہلے حملے کیے ہیں، جن میں اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک حوثی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں یمن کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع اہم بندرگاہوں اور ایک بجلی گھر کو ہدف بنایا گیا۔ […]

احتجاج حق ہے مگر کرسیاں مارنا احتجاج نہیں ،26 اراکین ڈی سیٹ ہوسکتے ہیں اعظم تارڑ

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 26 اراکین کے ڈی سیٹ کے بارے میں چیف الیکشن کمشنر کو ریفرنس بھیجا جا سکتا ہے، احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا یہ احتجاج نہیں ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کے بعد صحافی کے پنجاب اسمبلی میں 26 اراکین کی معطلی سے متعلق […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More