شہباز شریف نے قطری کوہ پیما شیخہ اسما آل ثانی کو پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر مقرر کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شہباز شریف نے قطری کوہ پیما شیخہ اسما آل ثانی کو پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر مقرر کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے قطری کوہ پیما اور شاہی خاندان کی رکن شیخہ اسما آل ثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر مقرر کر دیا، شیخہ اسما نے حال ہی میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی قطری خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

نانگا پربت کو ’ قاتل پہاڑ ’ بھی کہا جاتا ہے، 8126 میٹر بلند یہ چوٹی شدید موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں کے باعث دنیا کی خطرناک ترین چڑھائیوں میں شمار ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم نے شیخہ اسما کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے لکھا کہ’ مجھے خوشی ہے کہ میں شیخہ اسما آل ثانی کو ان کی بلند خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر مقرر کر رہا ہوں، نانگا پربت سر کرنے پر میری دلی مبارکباد۔ یہ واقعی قابلِ ستائش اور متاثر کن کارنامہ ہے۔’

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.