Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

پی ٹی آئی وفد سے ملاقات، فضل الرحمٰن قائد حزب اختلاف کیلئے اچکزئی کی حمایت پر رضامند

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کو نامزد کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کرنے پر اتفاق کر لیا۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے، جب پی ٹی آئی […]

بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کریں گے

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی جانب سے آزاد کشمیر میں نئی حکومت بنانے کے فیصلے کے بعد تاحال نئے وزیراعظم کا نام نہیں دیا اور اس کا باقاعدہ اعلان پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ پی پی پی کے ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے لیے کوئی […]

دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ، فائرنگ

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی اور چار راکٹ داغے، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔  فائرنگ اور راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا […]

ملکی توانائی کے شعبے کا تاریخ ساز دن؛ سب سے بڑے امریکی تیل بردار جہاز کی پاکستان آمد

امریکی کروڈ آئل شپ کی پاکستان آمد سے ملکی توانائی کے شعبے میں تاریخ ساز  دن قرار دیا جا رہا ہے۔ ملک میں پہلا امریکی خام تیل کا کارگو بحری جہاز ایم ٹی پیگاسس ،سنرجیکو (Cnergyico) کمپنی کے آئل ٹرمینل پر آج برتھ ہوگا۔  ایم ٹی پیگاسس پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا سب سے بڑا […]

پاکستان کی اسرائیلی جارحیت اور غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت

 پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس میں قابض فوج نے مزید فلسطینیوں  کو شہید کردیا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے […]

ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کیلیے مثال بنا سکتے ہیں، وزیرِ دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ ہونے  پر کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم مسلسل برادر ممالک سے مذاکرات کے لیے درخواست کر […]

دو دن کمی کے بعد آج پھر سونے کی قیمت میں کئی ہزار روپے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 دن کے وقفے کے بعد سونا آج پھر مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 35ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3ہزار 975ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔ عالمی منڈی کے زیر اثر مقامی سطح پر بھی 24 قیراط کے […]

غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں کو شہید کر دیا، اسرائیلی حملوں میں ماؤں کی چیخیں اور بچوں کی سسکیاں فضا میں گونج اٹھیں۔ عرب میڈیا کے مطابق نیند میں سوتے بچے، ملبے تلے دفن، غزہ کی رات موت کی رات بن گئی، صیہونی حملوں سے ایک دن میں 104 فلسطینی […]

صدی کا سب سے بڑا طوفان ’ملیسا‘جمیکا سے ٹکرا گیا، 7 افراد ہلاک، کیوبا سے لوگوں کا انخلا

صدی کا سب سے بڑا طوفان ملیسا جمیکا سے ٹکرا گیا جس کی زد میں آکر 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان ’ملیسا‘ جمیکا سے ٹکرانے کے بعد اب کیوبا کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان کے خطرات سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جارہے […]

حماس کا جنگ بندی کے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

حماس نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور حملے میں فلسطینیوں کی شہادت پر ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو حملے روک کر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے امریکا اسرائیل کو غزہ میں زبردستی مسلط کرنے میں مددگار […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More