بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کریں گے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کریں گے

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی جانب سے آزاد کشمیر میں نئی حکومت بنانے کے فیصلے کے بعد تاحال نئے وزیراعظم کا نام نہیں دیا اور اس کا باقاعدہ اعلان پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

پی پی پی کے ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے لیے کوئی نام فائنل نہیں کیا گیا، پارٹی کی مرکزی قیادت مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب کے نام زیر غور ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے نام کا اعلان کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.