Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مبارکباد دیتا ہوں ، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔ دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چترال خیبرپختونخوا کا خوبصورت علاقہ ہے، خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے پاکستان کیلئے بہت […]

سابق کرکٹر اظہر الدین بھارتی ریاست تلنگانہ کی کابینہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر، کپتان اور بلے باز محمد اظہر الدین نے اپنی نئی اننگ کا شاندار آغاز کردیا۔ مایہ ناز بیٹر محمد اظہرالدین نے جہاں کھیل کے میدان میں چھکوں اور چوکوں کی برسات جاری رکھی تھیں وہیں سیاست کے میدان میں بھی بڑوں بڑوں کے چھکے چھڑا دیئے۔ محمد اظہر الدین […]

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کی کمی کے نتیجے میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 53ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 018ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی […]

اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں پچھلے الیکشن میں ہرایا مگر آج ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں ہماری جیت کو راتوں رات شکست میں بدل دیا گیا مگر آج ہم یہاں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا […]

کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔ ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا سے نشست کے دوران ڈی جی آئی […]

اسرائیلی فوج کے فلسطینی قیدی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو لیک کرنے پر خاتون میجر جنرل مستعفی

اسرائیلی فوج کی ایک اعلیٰ ترین قانونی افسر میجر جنرل یفات تومر یروشلمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تومر یروشلمی اسرائیلی فوج میں ملٹری ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر تعینات تھیں اور ان کے خلاف قیدیوں پر فوجی اہلکاروں کے تشدد کی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر […]

سابق ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے ٹی ایل پی سے اظہار لاتعلقی کردیا۔ ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے کالعدم ٹی ایل پی کی سیاست سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے بغیر کسی دباؤ کے الگ ہورہے ہیں، […]

امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت مخالف بیانات کے برعکس حیران کن طور پر امریکا اور بھارت نے 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ امریکی وزیرِ دفاع پِیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور معلومات کے اشتراک کو مزید […]

اوگرا نے نومبر کیلئے ایل پی جی سستی کر دی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 69.44 روپے سستا ہو گیا۔ نومبر کیلئے ایل پی […]

پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر کی دریافت میں 20سال بعد کامیاب بولیاں

وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سکیورٹی اور مقامی ذخائر کی ڈیویلپمنٹ ویژن کے عین مطابق 20 سال بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں بڑی کامیابی مل گئی۔ ڈیویلپمنٹ ویژن کے اعلامیہ کے مطابق دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کی کامیاب بولیاں ہوئی ہیں،لائسنز کے پہلے فیز […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More