Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
مہنگائی کی شرح میں کمی، ادارہ شماریات نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ نومبر کے مقابلے دسمبر 2025 میں مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، دسمبر 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح کم ہوکر5.6 فیصد پر آئی، وزارت خزانہ نے دسمبر کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 5.5 سے 6.5 فیصد […]
سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ
سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل تیسرے دن بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ سال 2026 کے پہلے دن عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار رہا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 24 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 322 […]
یو اے ای یمن میں عسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے: سعودی عرب
سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ یمنی حکومت کے مطالبے کے مطابق 24 گھنٹے میں اپنی فوج یمن سے واپس بلائے اور کسی بھی فریق کو عسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ […]
بھارت میں اقلیتوں کیساتھ منظم ظلم وستم جاری، ہندوستان ٹائمز کا بھی اعتراف
نام نہاد سیکولر بھارت میں ریاستی پالیسی کے تحت اقلیتوں کیساتھ منظم ظلم وستم جاری ہے۔ ہندوتوا نظریہ کے زیرتسلط بھارت میں اقلیتوں پر تشدد اورناروا سلوک روزانہ کا معمول بن گیا، نظریہ کا پرچار کرنے والےمودی نے بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کردی،بھارت میں اقلیتوں کیلئے مذہبی رسومات ادا کرنا تو دور ،معاشی […]
پاکستان فری لانسنگ کرنے والا تیسرا بڑا ملک، نوجوان بڑی معاشی قوت بن سکتے: وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، نوجوان ملک کی سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں […]
اسرائیل نے یو این ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا
اسرائیل نے یو این ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے یو این ایجنسی کا استثنیٰ ختم کرنے کی منظوری دی، قانون سازی سے انروا کے خلاف اسرائیلی عدالتوں میں قانونی کارروائی کی جاسکے گی، اسرائیلی حکام مقبوضہ بیت المقدس میں انروا کے 2 […]
ای سی سی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلئے انعامی رقم کی منظوری دیدی
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونِ خصوصی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی، ای سی سی نے حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو بدترین شکست دینے والی پاکستان انڈر […]
سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، بھارتی سپانسرڈ 5 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع […]
بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام، خودکش حملے کیلئے تیار کم عمر بلوچ طالبہ کو بچا لیا گیا
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک کم عمر بلوچ بچی کو خودکش حملے کے منصوبے سے بچا لیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد آزاد خان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ مذکورہ بچی کودہشت گرد تنظیمیں […]
سال 2025: بلوچستان حکومت کی کارکردگی پر ایک نظر
رواں سال اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے، 2025 بلوچستان حکومت کی مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے اہم اقدامات، بعض نمایاں کامیابیوں اور چند شعبوں میں سست روی کا سال رہا۔ حکومت نے تعلیم، ٹرانسپورٹ، شہری ترقی، روزگار، زراعت اور فلاحی منصوبوں میں متعدد اقدامات کئے جن کے نتائج صوبے کی سماجی و معاشی صورتحال […]