Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
امریکی صدر کا گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشن پر غور
وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشن پر غور کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں سینئر امریکی عہدے دار کے مطابق گرین لینڈ کو حاصل کرنے کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم گرین لینڈ حاصل […]
کسی جماعت سےکوئی ایشو نہیں، سیاسی جماعتیں بحران کا حل نکالیں: ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت سےکوئی ایشونہیں ہے، سیاست،سیاسی جماعتوں کا کام ہےوہ بحران کا حل نکالیں۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا […]
پاکستان نے وینزویلا میں کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا
پاکستان نے وینزویلا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان نے وینز ویلا میں کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا، پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں کہا، دنیا پہلے ہی متعدد بحرانوں کا شکار ہے،بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن […]
وزیراعظم کی زرعی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ 5 برس میں زرعی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی زرعی برآمدات میں اضافے اور زرعی شعبے کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے تشکیل کردہ نجی شعبے کے ماہرین […]
بھارت بھیج کر کھلاڑیوں کی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے، بنگلادیش کا دو ٹوک موقف
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت بھیجنے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے واضح کیا ہے کہ ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔ […]
وینزویلا میں امریکی تیل کمپنیاں 18 ماہ کے اندر کام شروع کردیں گی؛ ٹرمپ کا دعویٰ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا میں امریکا کی آئل کمپنیاں 18 ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال ہوکر اپنا کام شروع کرسکتی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 3 جنوری کی شب امریکی فوج نے وینزویلا کے صدارتی محل میں گھس صدر مادورو اور ان کی اہلیہ […]
ایران کے چیف جسٹس نے مظاہرین کو سخت وارننگ دے دی، احتجاج 78 شہروں تک پھیل گیا
یران میں معاشی بحران کے باعث پھیلنے والے پرتشدد مظاہروں کے درمیان چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجئی نے فسادیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کے جائز مطالبات سنے جائیں گے، مگر تخریب کار عناصر اور ان کے حامیوں کے ساتھ اب […]
سلمان اکرم راجا کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ یہ بات انہوں ںے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ صحافی نے پوچھا کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے، کیوں؟ اور نیا […]
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو عدالتی فیصلوں کی پاسداری کرنی ہی ہوگی: رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو عدالتی فیصلوں کی پاسداری کرنی ہی ہوگی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بانی سے ملاقات کا طریقہ کار طے کیا ہوا ہے، اس بار ملاقات ہوئی تو بانی اوران کی اہلیہ ایک […]
پاکستان اور بنگلہ دیش کے ایئر چیفس کی ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کی فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف […]