بین الاقوامی – صفحہ 27 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

بحری جنگی جہاز اگلے دو ہفتوں میں قبرص پہنچ جائے گا، برطانوی سیکرٹری دفاع

برطانوی سیکرٹری دفاع جان ہیلی نے کہا ہے کہ برطانیہ بحری جنگی جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن اگلے دو ہفتوں کے اندر قبرص پہنچ جائے گا۔ ایک بیان میں برطانوی سیکرٹری دفاع جان ہیلی نے کہا کہ قبرص میں کسی دوسرے ملک سے زیادہ لڑاکا طیارے اور معمول کے اہلکاروں کے علاوہ مزید 400 دفاعی […]

ایران میں پرائمری اسکول پر بمباری؛ 168 طالبات شہید؛ امریکی وزیردفاع کا ردعمل آگیا

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران کے ایک اسکول پر ہونے والے ایک مہلک حملے کے بارے میں بی بی سی کے صحافی کے سوال پر روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 فروری کو ایران کے جنوبی شہر میں واقع ایک گرلز پرائمری اسکول پر فضائی حملے میں 168 طالبات کی شہادت […]

ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا امکان مسترد کر دیا، کردوں کو لڑنے کی ترغیب

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے سب کچھ کھو دیا ہے۔ اپنی بحریہ کھو دی ہے۔ جو کچھ کھو سکتے تھے، وہ سب کھو دیا ہے، امریکہ کے لیے ایران میں فوج اتارنا وقت کا ضیاع ہوگا۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی […]

امریکا و اسرائیل نے ایران میں 13 طبی مراکز کو نشانہ بنایا، اقوام متحدہ

ترجمان اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے جنگ کے دوران ایران میں 13 طبی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ تمام فریقین کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے پر زور دیتے ہیں، متاثرہ ممالک میں اقوام متحدہ کا ادارہ ساتھ مل کر […]

مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ برطانوی برنٹ خام آئل 5 ڈالر کے اضافے سے 90.77 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا اور 88.34 ڈالر فی بیرل میں فروخت […]

ایرانی پاسداران انقلاب کا آپریشن وعدہ صادق 4 کا 19 واں مرحلہ شروع کرنے کا اعلان

ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق (ٹرو پرامس) 4 کا 19 واں مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے اہداف پر بھرپور حملے جاری ہیں، ایرانی فورسز کے میزائل اور ڈرون خطے میں امریکی و اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تل ابیب […]

لبنان میں حماس رہنما شہید، قطر، بحرین اور آذربائیجان میں دھماکے، ایرانی ٹی وی اور ریڈیو نشانہ

امریکی سینیٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملے کرنے سے روکنے میں ناکام ہو گیا، امریکا اسرائیل نے ایران پر مزید سیکڑوں میزائلوں سے حملہ کر دیا، ایران سے جواب میں اسرائیل پر حملوں کی 19 ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا، سعودیہ نے مزید کئی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی […]

برطانیہ نے امریکا کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

برطانیہ نے امریکا کو ایرانی میزائل حملے روکنے کیلئے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ امریکا کو کارروائی کی اجازت صرف مخصوص اور محدود دفاعی مقصد کے تحت دی گئی، برطانوی اڈوں سے امریکی فورسز ایرانی میزائل لانچرز اور ذخیرہ مقامات کو ہدف بنا سکتی […]

قتلِ عام کو روکا، حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا۔ ٹیبل کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ حملہ نہ کرتے تو دو ہفتوں میں ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار بن چکے ہوتے، ایران پر حملے اسے جوہری ہتھیار حاصل […]

چین کا ملک کی بڑی ریفائنریز کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات روکنے کا حکم

چین نے ملک کی بڑی ریفائنریز کو ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات روکنے کا حکم دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چین نے ریفائنریز کو ملکی ضروریات مقدم رکھنے کی ہدایت کی ہے، فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث خام تیل کی ترسیل میں رُکنےکی وجہ سے کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق چین خطے […]