بین الاقوامی – صفحہ 77 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

اسرائیل کیخلاف کارروائی: امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور

امریکا کی جانب سے رواں ہفتے پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس سے عدالت کے روزمرہ امور بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں، یہ اقدام اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے ردعمل میں سامنے آ رہا ہے۔ واشنگٹن پہلے ہی عدالت کے متعدد ججوں اور پراسیکیوٹرز […]

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کر گئے،صدر و وزیراعظم کی تعزیت

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سعودی شاہی دیوان نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ کا انتقال ہو گیا ہے، آپ […]

سمندری طوفان رگاسا چین میں داخل، 10 شہروں میں ایمرجنسی نافذ

سمندری طوفان رگاسا چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا، 10 شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان رگاسا کے پیش نظر تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردیئے گئے جبکہ ٹرانسپورٹ ،کاروباری سرگرمیاں اور پروازیں معطل کردی گئی ہیں، شہریوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خبر ایجنسی […]

پاکستان میں غربت دوبارہ بڑھنے لگی، کمزور طبقات کا تحفظ کیا جائے: عالمی بینک

عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی غربت کی شرح جو 02-2001 میں 64.3 فیصد سے مسلسل کم ہو کر 18.3 فیصد تک آگئی تھی، 2020 سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں غربت کے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان میں […]

منی پور میں بھارتی فوجی قافلے پر بڑا حملہ، کئی اہلکار ہلاک و زخمی

بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں سیکیورٹی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، جہاں مسلح افراد نے بھارتی فوج کے قافلے پر بڑا حملہ کیا جس میں بھارتی فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نمبول کے قریب 33 آسام رائفلز کے قافلے کو گھات لگا کر […]

حماس نے جنگ بندی کے بدلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گارنٹی کا مطالبہ کر دیا

امریکی میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی کے بدلے ٹرمپ سے گارنٹی کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں حماس نے جنگ بندی کے بدلے ٹرمپ سے گارنٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس نے خط میں صدر ٹرمپ سے 60 روزہ […]

لندن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے دیا گیا، پرچم بھی لہرا دیا

برطانیہ سمیت متعدد مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے بعد لندن میں واقع فلسطینی سفارت خانے پر پہلی بار فلسطینی پرچم لہرایا گیا۔   عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں قائم فلسطینی مشن کے دفتر کو سفارت خانہ کا درجہ دیے جانے کے فوری بعد عمارت پر […]

دنیا میں انصاف، امن اور برابری کو فروغ دینا ہوگا: انتونیو گوتریس

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا میں انصاف، امن اور برابری کو فروغ دینا ہوگا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ سب کیلئے ہے، صرف طاقتوروں کیلئے نہیں، اقوام متحدہ کو مضبوط، مؤثر اور سب کے لیے بنانا ہوگا۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ فلسطین […]

چین کی اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کیلئے عالمی حمایت کی اپیل

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ چین غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ 2 برسوں سے جاری غزہ جنگ نے بے مثال انسانی المیے کو جنم دیا ہے، بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتی اسرائیلی کارروائیاں دو […]

برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے ریاست فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ’ آج، امن اور دو ریاستی حل کی اُمید کو زندہ کرنے کے لیے میں بطور وزیراعظم برطانیہ اعلان کرتا ہوں کہ برطانیہ باضابطہ طور پر ریاستِ فلسطین […]