چین کی اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کیلئے عالمی حمایت کی اپیل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چین کی اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کیلئے عالمی حمایت کی اپیل

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ چین غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ 2 برسوں سے جاری غزہ جنگ نے بے مثال انسانی المیے کو جنم دیا ہے، بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتی اسرائیلی کارروائیاں دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور مشرق وسطیٰ کے استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

وانگ یی کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے عالمی برادری کو 3 ناگزیر اقدامات پر عمل کرنا چاہیے جس میں غزہ میں فوری جامع جنگ بندی، فلسطینیوں کی اپنے علاقے پر حکمرانی اور 2 ریاستی حل کو مضبوطی سے قائم رکھنا شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری 2 ریاستی حل کے تحت فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی حمایت بھی کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.