Browsing Category
بین الاقوامی
امید ہے امریکا کے ساتھ تنازع میں روس فعال کردار ادا کرے گا: ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امید ہے امریکا کے ساتھ تنازع میں روس فعال کردار ادا کرے گا۔ پیوٹن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم امریکی حملے کی مذمت میں روس کے موقف کو سراہتے ہیں۔ عباس عراقچی […]
ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی
ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی۔ غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے ردعمل میں پارلیمان نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آبنائے ہرمز بند کرنےکی حتمی منظوری ایرانی سپریم […]
ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، دنیا کو ٹرمپ کی بات سننا ہوگی: امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے پینٹا گون میں فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈین کین کے ہمراہ مشترکہ بریفنگ دیتے ہوئے ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ایران نے حملہ کیا تو بھر پور جواب دیں گے ،ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ […]
امریکی حملے کے بعد ایران کی اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں کی بارش، کئی زخمی
ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں کی بارش کر دی جس سے کم از کم 90 افراد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب سمیت اسرائیل بھر میں جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں اور فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی […]
اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، امریکا اپنی جارحیت کا خود ذمہ دار ہوگا، ایران
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ایران پر حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف ایران بلکہ اپنے ووٹرز کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے استنبول میں او آئی سی اجلاس کے دوران خطاب میں کہا، ’’ٹرمپ جس […]
امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے کس ملک کی فضائی حدود استعمال کیں؟ خوفناک انکشاف
امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بی-ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارے امریکی جزیرے گوام (15° […]
جوہری تنصیبات پر حملے نئےنہیں، پیشرفت جاری رہے گی، ایران
ایران نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملے نئے نہیں ہے، ایٹمی پروگرام پر پیش رفت جاری رہے گی۔ جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد، ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ سویلین جوہری شعبے کو ترقی دینے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ بہروز کمالوندی نے ایران […]
انسانیت امن کیلئے پکار رہی ہے، پوپ لیو کی جنگیں ختم کرنے کی اپیل
عیسائی کمیونٹی کے چودھویں پوپ لیو نے امریکا کی جانب سے ایران میں جوہری مقامات پر حملے کی خبر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت امن کے لیے پکار رہی ہے، انہوں نے جنگوں کے خاتمے کی اپیل کی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوپ لیو نے کہا کہ بین الاقوامی […]
اسرائیل کی اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر بمباری، قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیل نے ایران پر تازہ حملوں میں میزائلوں کے ذخیرہ کیے گئے مقامات اور انفرااسٹرکچر کی تنصیبات کو نشانہ بنانے اور پاسداران انقلاب کے ایک اور سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق تبریز اور خرم آباد میں پاسداران انقلاب کے 9 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ قطری نشریاتی […]
مسلم ممالک اسرائیل پر مؤثر پابندیوں کے نفاذ کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں، رجب طیب اردوان
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے ’زہریلے پروپیگنڈے‘ کو نظر انداز کرنے اور مذاکرات پر زور دینے کی اپیل کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مغربی رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ’بلا مشروط حمایت‘ فراہم کر رہے ہیں۔ […]