faisaljee – صفحہ 76 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بلکہ روشن اور تابناک بھی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح عوام نے پاکستان اور پاک فوج کے لیے محبت کا اظہار کیا اس سے میں ایک بات بہت وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے۔ پاک […]

ارونا چل پردیش کے نام کی تبدیلی پر چین کے ساتھ ہیں: دفتر خارجہ

پاکستان نے چین کی جانب سے ارونا چل پردیش کے نام کی تبدیلی پر چین کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش کے کچھ علاقوں کے نام تبدیل کرنے کی پیش رفت کو دیکھا ہے، پاکستان خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مسائل پر چین […]

پاکستانی فضائی حدود بند؛ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری بحران کا شکار، ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان

پہلگام واقعے اور پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود کی بندش آج 22ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے فضائی حدود پر پابندی کے باعث بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ […]

ہر انسان سے مخصوص روشنی کا اخراج ہوتا ہے، تو پھر یہ نظر کیوں نہیں آتی؟

یہ بات بڑی عجیب لگتی ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ ہر جاندار انسانوں سمیت اپنی موت تک روشنی خارج کرتا رہتا ہے۔ تاہم یہ روشنی بایولوجیکل لائٹ کہلاتی ہے جو اتنی کمزور ہوتی ہے کہ انسانی آنکھ اسے نہیں دیکھ سکتی۔ سائنسدانوں نے خاص کیمرے (ultra-sensitive photon detectors) کے ذریعے اسے ناپا ہے۔ یہ […]

پاکستان میں خواتین کے انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح میں گذشتہ سال 12 فیصد اضافہ

پاکستان میں خواتین کے انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح میں گذشتہ سال 2024 کے دوران 12فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جی ایس ایم اے کی موبائل جینڈرگیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان میں 45 فیصد خواتین موبائل انٹر نیٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ بھارت میں یہ شرح 39 اور بنگلہ دیش میں 26 فیصد […]

بندروں میں پہلی بار زخموں کے علاج کیلئے مخصوص پودوں کے استعمال کا مشاہدہ

حالیہ سائنسی مشاہدات سے معلوم ہوا ہے کہ بعض بندر زخمی ہونے پر مخصوص پودوں کا استعمال کرتے ہیں جن میں ایسے طبی فوائد ہوتے ہیں جو ان کے زخموں کے علاج میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انڈونیشیا کے گنونگ لیوسر نیشنل پارک میں ایک نر اورنگوٹان کو چہرے پر زخم آیا۔ تقریباً تین دن […]

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔ سینیٹر  شیری رحمان  نے کہا کہ بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے ، بھارتی حکومت کے اقدام کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق کو چھپانا ہے۔ انہوں […]

ٹرمپ انتظامیہ کا غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو مستقل لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ

امریکی میڈیا نے سابق امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا ہے، فلسطینیوں کی آبادکاری کے بدلے ٹرمپ […]

بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاک فوج نے پتنگوں کی طرح کاٹ دیا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان حوصلے اور بہادری سے لڑے اور بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  افواج پاکستان کی قیادت نے جوانوں کا […]

پاکستان ایران اور افغانستان سے روس تک ریل اور روڈ سے منسلک ہونے کاخواہاں

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے 6 تجارتی راہداریوں کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان سے روس تک ریل اور روڈ سے منسلک ہونے کا خواہاں ہیں۔ قازان فورم میں  گفتگو کرتے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی، کوئٹہ اور گوادر سے وسطی ایشیا اور یورپ کے روٹ پر بات […]