بندروں میں پہلی بار زخموں کے علاج کیلئے مخصوص پودوں کے استعمال کا مشاہدہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بندروں میں پہلی بار زخموں کے علاج کیلئے مخصوص پودوں کے استعمال کا مشاہدہ

حالیہ سائنسی مشاہدات سے معلوم ہوا ہے کہ بعض بندر زخمی ہونے پر مخصوص پودوں کا استعمال کرتے ہیں جن میں ایسے طبی فوائد ہوتے ہیں جو ان کے زخموں کے علاج میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

انڈونیشیا کے گنونگ لیوسر نیشنل پارک میں ایک نر اورنگوٹان کو چہرے پر زخم آیا۔ تقریباً تین دن بعد اسے ایک طبی پودے Fibraurea tinctoria کے پتے اور تنہ چباتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس نے چبائے ہوئے پودے کا رس اپنے زخم پر لگایا اور پھر چبائے ہوئے پتے زخم پر رکھ دیے۔ یہ عمل اس نے تقریباً سات منٹ تک جاری رکھا۔ چار دن کے اندر زخم بند ہو گیا اور ایک ماہ میں مکمل طور پر بھر گیا، صرف ایک ہلکا سا نشان باقی رہا۔

اسی طرح یوگنڈا کے جنگلات میں بندروں کے مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ زخمی یا بیمار ہونے پر مخصوص پودے کھاتے ہیں جن میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.