faisaljee – صفحہ 68 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فیلڈ مارشل ایوب خان کے بعد دوسرے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر

پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سید گھرانے میں پیدا ہونے والے جنرل سید عاصم منیر دوسرے فوجی اعلیٰ آفیسر ہیں جنہوں نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی حاصل کی ہے۔ جنرل سید عاصم منیرکے والدین تقسیم برصغیر پاک وہند کے وقت جالندھرسے ہجرت کرکے پہلے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پھر راولپنڈی کے […]

مقتولہ نور مقدم، مجرم کے درمیان ساتھ رہنے کا رشتہ تھا جو یورپ میں ہوتا ہے، یہاں نہیں، جج سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں نور مقدم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ مقتولہ اور مجرم ظاہر جعفر دونوں کے درمیان ایک ساتھ رہنے کا رشتہ تھا جو یورپ میں ہوتا ہے یہاں نہیں، لڑکا اور لڑکی کا ایک ساتھ رہنے کا رشتہ ہمارے معاشرے کی بدبختی ہے، اس قسم کا رشتہ مذہب […]

آئی ایم ایف کا پٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے یکم جولائی سے پٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 2027 تک پٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے پر بات چیت ہوئی، پٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی کا نفاذ نئے بجٹ […]

مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آگئی: گورنر سٹیٹ بینک

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 60 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اپریل میں مہنگائی کی شرح 0.3 فیصد رہی، حکومت کی جانب سے معیشت کو مستحکم کرنے […]

بلاول کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو وزارت خارجہ میں بریفنگ دیے جانے کا امکان

اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں پاک بھارت جنگ کے حوالے سے دوست ممالک کے دورے کرنے اور پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کے لیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی سفارتی کمیٹی کو آج شام بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلاول […]

اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی […]

پاکستان نے ایٹمی اسلحہ استعمال کیا نہ جنگ بندی میں امریکا کا کوئی کردار تھا، بھارت

بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مِسری نے اعتراف کرلیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کیے گئے، تاہم جنگ بندی میں امریکا کے کسی بھی کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کرکے توجہ کا مرکز بننے کی کوشش کی تھی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس […]

وفاقی حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں گے۔ گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا […]

پی سی بی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کامیاب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلا دیش […]