بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ ناکام ،ایک دہشت گرد ہلاک ایک اے ٹی ایف اہلکار شہید ہو گیا۔
بلوچستان دہشت گردوں کےحملےناکام،ضلع کچھی میں تھانوں پردہشت گردوں نےرات گئےحملےکئے،ضلع کچھی میں دہشت گردوں نےتھانے پر دستی بموں اورجدیدہتھیاروں سےحملہ کیا،فائرنگ کےتبادلےمیں ایک دہشت گرد ماراگیا،جبکہ ایک اے ٹی ایف اہلکارشہید اورچار زخمی ہو گئے۔
معاون وزیرداخلہ بلوچستان بابریوسفزئی کاکہناتھاکہ شہدا اورزخمیوں نےجان پرکھیل کر حملےکو ناکام بنایا واقعےمیں کئی دہشت گردمارےگئےفرارہونےوالےدہشت گردساتھیوں کی لاشیں ساتھ لےگئے، ایک موقع پر رہ گیا،معاون داخلہ بابر یوسفزئی نےکہا ہے کہ ریاست مخالف عناصر کی سرکوبی جاری رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےحملہ ناکام بنانےپرپولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا،کہا پولیس اور سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،بلوچستان پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادرسپوتوں نےجواں مردی کی اعلیٰ مثال قائم کی،وزیراعظم نےشہیدکیلئےدعائے مغفرت، کے لیے صبر و استقامت کی دعا،حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نےدہشتگردوں کاحملہ ناکام بنانےپرپولیس اورسی ڈی ٹی کوخراج تحسین پیش کیا،کہا پولیس،سی ٹی ڈی کے جوانوں نےجرات کےساتھ دہشتگردوں کامقابلہ کیا اورحملے کو پسپا کیا،بروقت جوابی کارروائی کرکےمتعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیاگیا،شہید اہلکار نے فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جان قربان کرکے مثال قائم کی،ایسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔