Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب دھماکے میں 2 افراد زخمی

کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک پر واقع سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو نے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں […]

بلوچستان اسمبلی کااجلاس کل سہ پہر تین بجے طلب

بلوچستان اسمبلی کااجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔ بلوچستان اسمبلی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور پی ڈی ایم اے سے متعلق سوالات دریافت اورانکے جوابات دیئے جائیں گے جبکہ 25اور 26اگست کی درمیانی شب ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے متعلق مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی […]

امریکا میں شدید گرمی سے ہونے والی اموات میں اضافہ

امریکا میں نئے اعداد و شمار میں پایا گیا ہے کہ شدید گرمیوں یا اس سے متعلقہ وجوہات سے مرنے والے امریکیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 1999 سے 2023 تک امریکی ادارے سی ڈی سی پی کی اموات کے اعداد و شمار پر ایک نظر ڈالی گئی تو 2016 تک ایسی […]

دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف 21 رنز کی برتری حاصل کرلی

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان نے 21 رنز کی لیڈ حاصل کرلی۔ تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں صرف 9 رنز پر 2 وکٹیں گنوادیں، عبداللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ قبل ازیں […]

خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، شدید بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 سے 3 ستمبر کے دوران داخل ہوگا۔ مغربی لہر کا ایک الگ سلسلہ ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوگا، خیبر پختونخوا میں 2 سے 3 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ […]

صوبائی حکومت شہر کی صفائی کے لئے درکار تمام مطلوبہ فنڈز فراہم کریگی۔ وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق جائزہ اجلاس اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری پی اینڈ ڈی اسفند یار خان کاکڑ ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سیکرٹری بلدیات عبدالرؤف بلوچ، چیئرمین بی آر اے نور الحق بلوچ ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اور سی ای او […]

حکومت کا پبلک سیکٹر کی 50 فیصد تجارت گوادر پورٹ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پبلک سیکٹر کی 50 فیصد تجارت گوادر پورٹ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل اگلے ماہ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More