وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق جائزہ اجلاس
اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری پی اینڈ ڈی اسفند یار خان کاکڑ ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سیکرٹری بلدیات عبدالرؤف بلوچ، چیئرمین بی آر اے نور الحق بلوچ ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اور سی ای او پی پی پی بورڈ فیصل خان سمیت دیگر متعلقہ حکام کی شرکت
اجلاس کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر بریفنگ ۔
کوئٹہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کچرہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔ اجلاس کو بریفنگ ۔
نالوں کی مکمل ڈی سلٹنگ کی جاری ہے اور نالوں کے اوپر تعمیرات کا خاتمہ کیا جارہا ہے ۔ بریفنگ ۔
ہسپتالوں کے فضلے کو جلایا جارہا ہے اور تجاوزات کے خلاف بھی مہم جاری ہے۔ بریفنگ ۔
ریڑھی بانوں کے لئے جوائنٹ روڈ کوئٹہ میں ریڑھی بازار کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ بریفنگ
اجلاس میں کوئٹہ شہر میں قائم اسٹیریس لائٹس کو پی پی پی موڈ پر چلانے کا فیصلہ۔
اجلاس کو کوئٹہ میں کیفے بلدیہ، ٹریڈ لائسنس کلیکشن اور مذبح خانوں سے متعلق بھی بریف کیا گیا اور اس سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔
کوئٹہ شہر کی بڑی سڑکوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے دیواروں پر وال چاکنگ کرنے والوں کی خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ ۔
کوئٹہ شہر میں سرکاری اراضی پر قائم دکانوں کی مکمل تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت
اجلاس میں میٹرو پولیٹن کوئٹہ کے ملازمین کے مسائل اور دیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
کوئٹہ شہر ہمارے صوبے کا چہرا ہے اس کی خوبصورتی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ
صفائی اور کچرہ ٹھکانے لگانے کے عمل کو کوئٹہ شہر سمیت مضافات تک وسعت دی جائے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت
صوبائی حکومت شہر کی صفائی کے لئے درکار تمام مطلوبہ فنڈز فراہم کریگی۔ وزیراعلیٰ ۔