Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

اسرائیل کا اپنے یرغمالیوں کی ہلاکت پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

غزہ کی ایک سرنگ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے سلامتی کونسل سے کہا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی ہلاکت پر حماس کی مذمت کرنے کے لیے […]

ملک میں 3 سال بعد مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آگئی

وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے اور ملک میں3 سال بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ آگئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ(اگست)میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر آگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری […]

بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں ، فیصلے کرنے والوں سے بات ہوگی ، عمران خان

بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ فیصلے کرنے والوں سے بات ہوگی۔ اڈٰیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی ان کی انشورنس پالیسی ہے۔ 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور […]

دہشتگردی کے واقعات میں 930 افراد جاں بحق ہوئے، وزارت داخلہ

ملک بھر میں جنوری سے دسمبر 2023 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 930 افراد جاں بحق ہوئے۔  وزارت داخلہ نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں جن کے مطابق ملک بھر میں 2023 کے دوران  دہشت گردی کے واقعات […]

پاکستان ریلوے کا مچھ اور پشاور تک جعفر ٹرین چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے کا مچھ اور پشاور تک جعفر ٹرین چلانے کا اعلان کوئٹہ: پاکستان ریلوے انتطامیہ نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (آئی جی ایف سی) کو مراسلہ جاری کر دیا۔ پاکستان ریلوے انتطامیہ کی جانب سے جاری کر دہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس مسافروں کو پشاور سے لے کر مچھ […]

سید علی گیلانی کی قربانیاں ہمارے دل و دماغ پر ہمیشہ نقش رہیں گی ، صدر ، وزیر اعظم

عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف تجدید عہد کیساتھ منائی جا رہی ہے، سید علی گیلانی نے زندگی کا ایک بڑا حصہ آزادی کی جدوجہد میں گزارا۔ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سید علی گیلانی کی برسی پر اپنے پیغام میں […]

آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ، اضافی منافع خوری کی نشاندہی

آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں،13 آئی پی پیز مالکان کو کل پیر کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کر لی۔  آئی پی پیز مالکان […]

میں 10 مرتبہ پاکستان کیلئے ریکارڈ قائم کر چکا ہوں: ارشد ندیم

پیرس اولمپکس 2024ء میں پاکستان کے لیے انفرادی طور پر پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ میں 10 مرتبہ پاکستان کے لیے ریکارڈ قائم کر چکا ہوں۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور میں منعقدہ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے […]

حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہماری اسپیکر قومی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More