امریکا سے لڑائی کے باوجود ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے: ایران

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ لڑائی کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان ثالثوں کے ذریعے سفارتی پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ثالثوں کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے، ہمیں امریکا کے پیغامات موصول ہوئے […]

اینڈی برنہم نے برطانیہ کے 59ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا

برطانیہ میں سیاسی قیادت کی ایک اور بڑی تبدیلی کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما اینڈی برنہم نے باضابطہ طور پر ملک کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وہ گزشتہ 10 برسوں میں برطانیہ کے 7ویں وزیراعظم بن گئے ہیں، شاہ چارلس سوم نے بکنگھم پیلس میں اینڈی برنہم سے […]

ایرانی فوج کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو، ریڈارز تباہ

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے آپریشن لائٹننگ کے سولہویں مرحلے میں کویت میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  العدیری کیمپ میں ایک اسلحہ ڈپو، جبکہ علی السالم ایئر بیس پر پیٹریاٹ ریڈار اور […]

جے یو آئی (ف) کا وکلا کنونشن، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جے یو آئی (ف) کے وکلاء کنونشن سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک سیاسی جماعت کے لائرز کنونشن سے بار ایسوسی ایشن کا کوئی تعلق نہیں۔ بار ایسوسی ایشن کے مطابق مذکورہ وکلاء کنونشن میں اس کا نہ کوئی کردار […]

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی تاریخی امنگوں کی یاد دلاتا […]

بلاول بھٹو کی تقاریر حالات خراب کرسکتی ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر حالات خراب کر سکتی ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے بارے میں بلاول کا رویہ […]

فرانس کے سٹار فٹبالر کلیان ایمباپے نے لیونل میسی کا ریکارڈ توڑ دیا

فرانس کے سٹار فٹبالر کلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا لیونل میسی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے نے انگلینڈ کے خلاف 2 شاندار گول کیے جس کے ساتھ ہی وہ فیفا ورلڈ کپ کے میچز میں سب سے زیادہ 22 گول سکور کرنے والے فٹبالر […]

آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے: بلاول بھٹو کا دعویٰ

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے۔ کوٹلی میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب بھی کوٹلی آتا ہوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اپنے گھر آیا ہوں، کوٹلی کے عوام اور پیپلز پارٹی کا […]

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل آج، اسلام آباد، لاہور، کراچی میں بڑی سکرینوں پر دکھایا جائے گا

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا گرینڈ فائنل آج امریکا کی ریاست نیو جرسی میں ارجنٹینا اور سپین کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے لیے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فٹبال شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے […]

نیتن یاہو کی نیو یارک آمد پر گرفتاری سے متعلق مشاورت جاری ہے، ظہران ممدانی

نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری سے متعلق محکمہ قانون سے مشاورت جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی نے کہا کہ جنگی مجرم قرار دیے جانے کے بعد نیتن یاہو کی جگہ دی ہیگ ہے، اسرائیلی وزیراعظم کو […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P