خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

واقعے نے کاسمیٹک طریقۂ کار کے دوران بے ہوشی کی دوا کے استعمال اور طبی نگرانی سے متعلق سوالات اٹھا دیے فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اولیویا اوراس 27 برس کی عمر میں کاسمیٹک سرجری کے دوران مبینہ پیچیدگیوں کے باعث جان کی بازی ہار گئیں۔ واقعے نے کاسمیٹک طریقۂ […]

احتجاج توڑ پھوڑ کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی، احتجاج اور توڑ پھوڑ پر 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے مقدمہ نمبر 714 تھانہ مارگلہ میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جو کہ جج طاہر عباس سپرا نے جاری کیے۔ ایکسپریسنیوز […]

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعاون جاری، حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہیں: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، بھارت کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا […]

ٹرمپ کا امریکی ووٹروں کو بڑا لالچ، کامیابی پر فی کس 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی کی صورت میں ہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈلاس میں ریپبلکن پارٹی کے وسط مدتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریپبلکن پارٹی ایوان نمائندگان اور […]

آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مناسب اقدامات کرنے پر بھی غور کیا گیا، نائب وزیراعظم نے زیر بحث اقدامات پر جلد عملدرآمد […]

ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا

ایران نے امریکا کی جانب سے 27 ایرانی ایئرلائنز پر عائد نئی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکا نے 8 ستمبر کو ایرانی فضائی شعبے پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں، جن کے تحت ایران کی باقی ماندہ ایئرلائنز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی مندوب […]

سعودی عرب کی شام میں اسرائیلی وزیراعظم کے غیر قانونی دورے کی شدید مذمت

سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور زیر قبضہ شامی علاقے کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا شامی علاقوں میں داخلہ شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ […]

آمنہ بلوچ 17 ستمبر کو ریٹائر ہوں گی، عاصم افتخار نئے سیکریٹری خارجہ مقرر

سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ 17 ستمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گی اور ان کی جگہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی […]

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کو بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں آپریشنز کئے، دوران آپریشنز […]

القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے سرگرم عسکریت پسند نیٹ ورکس اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کے درمیان روابط میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق2001 میں افغانستان سے القاعدہ کے انخلا کے بعد اس کے جنگجو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں منتقل ہوئے، جہاں کالعدم ٹی ٹی پی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P