Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین کی واپسی کا عمل شروع کردیا گیا

عراق میں پھنسے 415 پاکستانی زائرین کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ عراق میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے زائرین کو کراچی اور اسلام آباد پہنچانے کا عمل جاری ہے، عراقی ایئر ویز کی مزید دو خصوصی پروازیں زائرین کی […]

پاکستان کا ایشائی ترقیاتی بینکوں سے ایک ارب ڈالر کے معاہدے طے

پاکستان کا ایشائی ترقیاتی بینکوں سے ایک ارب ڈالر فنانسنگ کیلئے معاہدے طے پا گے۔ اعلامیہ کے مطابق وزارت خزانہ اور کمرشل بینکوں کے درمیان 5 سالہ لانگ ٹرم فنانسنگ معاہدہ ہوا، ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ میں سے 50 کروڑ ڈالر اے ڈی بی سے گارنٹڈ ہے۔ اعلامیہ میں بتایا کہ یہ رقم ریسوس […]

صدرمملکت کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا جس دوران مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ صدرمملکت کا چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل طاہرحمید شاہ نےاستقبال کیا ،  آصف علی زرداری کو پی اوایف واہ کےمختلف پیداواری یونٹس ، فنی صلاحیتوں،دفاعی پیداوار اور ملکی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں ادارے […]

آج بھی پیغام ہے ایران غیر مشروط سرینڈر کردے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج بھی ایران کو پیغام ہے کہ وہ غیر مشروط سرینڈر کردے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی 40سال سے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا […]

ایران نے اب تک 400 بیلسٹک میزائل، ایک ہزار ڈرون سے جوابی حملہ کیا ہے، اسرائیلی فوج

اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایران نے جمعہ کو شروع ہونے والے تنازع کے بعد سے اب تک اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل اور تقریباً ایک ہزار ڈرونز سے جوابی کارروائی کی ہے۔ آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائلوں میں سے […]

روس کا امریکا کو ایران کیخلاف اسرائیل کی براہ راست فوجی امداد سے باز رہنے کا انتباہ

روس نے امریکا کو ایران کے خلاف جارحیت میں براہ راست فوجی امداد سے باز رہنے کا انتباہ جاری کردیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بدھ کو خبردار کیا کہ اسرائیل کو امریکا کی براہ راست فوجی مدد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید طور پر عدم […]

آن لائن ٹیکسی سروس ’کریم‘ کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان

آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تقریباً 10 سال تک پاکستان میں آپریشن جاری رکھنے اور اپنی سروسز دینے کے بعد آئن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان کریم […]

پاک بحریہ کا سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن، زخمی بھارتی عملہ بچا لیا

پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ لائبریریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی۔ ترجمان پاک […]

عالمی برادری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کرے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال تشویشناک ہے، عالمی برادری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کرے۔ وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے پاکستان کے برادر ملک کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، اس جارحیت […]

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا انتباہ

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔ خبر رساں ادارے  رائٹرز  کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More