Asif Web desk – صفحہ 248 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی صدر کا حماس کو معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا الٹی میٹم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کو غزہ معاہدے کے لیے اتوار شام 6 بجے تک کی مہلت دے دی ہے، خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو اتوار کی شام تک کرنے کی مہلت دیتے ہوئے اسے ’آخری موقع‘ قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے […]

شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں دہشت گرد گروہ "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے عناصر […]

افغان وزیر خارجہ پر عائد سفری پابندی عاضی طور پر ختم، بھارت کا دورہ کرسکیں گے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی کمیٹی کی جانب سے عائد سفری پابندی کے عارضی خاتمے کے بعد افغان وزیرخارجہ بھارت کا دورہ کریں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی کمیٹی نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ پر عائد سفری پابندی […]

بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن آج رات تک سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں اس کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سسٹم کے زیرِ اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو […]

مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کے خلاف قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں، […]

صحافیوں کیساتھ پولیس گردی کی اجازت نہیں دیں گے: فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ صحافیوں کے ساتھ ہوں، پولیس گردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وفاقی پولیس کے اہلکاروں کے صحافیوں پر تشدد کیخلاف اظہار یکجہتی کرنے کے لیے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے […]

مریم نواز اپنے والد کو خاموش کروا کر خود بول رہی ہیں: مولا بخش چانڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز اپنا مؤقف تبدیل نہیں کرتیں تو ہم مطالبہ کریں گے کہ یہ اتحاد اب نہیں چل سکتا۔ مریم نواز اپنے والد کو خاموش کروا کر خود بول رہی ہیں۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مطالبہ کیا […]

سعودیہ سے معاہدہ ایک نیٹو طرز کا اتحاد بن جائیگا: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی عرب اور دیگر مسلم ممالک دفاعی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، دیگر ممالک کی شمولیت کے بعد یہ ایک نیا نیٹو طرز کا اتحاد بن جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا […]

اسرائیل نے مشتاق احمد خان کو گرفتار کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ جانے والا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا […]

دبئی کے کیفے نے دنیا کی سب سے مہنگی کافی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی کے مقامی برانڈ روسٹرز اسپیشیالٹی کافی ہاؤس نے سب سے مہنگی کافی کی پیالی پیش کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، جہاں ایک کپ کی قیمت 2500 درہم رکھی گئی۔ امریکی کرنسی میں اس کی قیمت تقریباً 680 ڈالر بنتی ہے، یہ صرف ایک کپ کافی نہیں بلکہ ایک مکمل لگژری ایکسپیرینس تھا، […]