Asif Web desk – صفحہ 234 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مستونگ: ایک ہفتے سے لاپتا ڈی ایس پی کی لاش برآمد، گولیاں مار کر قتل کیا گیا

وشکی پولیس کے ایک ہفتے سے لاپتا سینئر افسر کی لاش ضلع مستونگ کے علاقے کردگاب سے برآمد ہوگئی۔ ڈی ایس پی محمد یوسف ریکی گزشتہ ہفتے کے اختتام پر نوشکی سے کوئٹہ جاتے ہوئے لاپتا ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق، ڈی ایس پی محمد یوسف ریکی کو نامعلوم مسلح افراد نے کرگینہ کے علاقے […]

انتہا پسند اسرائیلی وزیر خزانہ نے سعودی عرب سے متعلق اپنے بیان کو ’نامناسب‘ تسلیم کرلیا

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے جمعرات کو سعودی عرب سے متعلق اپنے ’نامناسب‘ بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیزلیل سموتریچ نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر سعودی عرب، اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بدلے ایک آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا […]

علاقائی روابط کا فروغ معاشی و تجارتی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، وزیر اعظم

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ علاقائی روابط کا فروغ معاشی اور تجارتی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ نہایت اہم لمحہ ہے کہ آج ہم سب یہاں ایک مفید اور بامقصد مکالمے کے لیے […]

نیتن یاہو نے غزہ معاہدے کو خطرے میں ڈالا تو ٹرمپ انہیں خود سبق سکھائیں گے، امریکی اہلکار

امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ امن معاہدے کو خطرے میں ڈالا تو ٹرمپ انہیں سبق سکھائیں گے، اسرائیلی ہمیں جو بائیڈن کی طرح نہیں سمجھ سکتے جن کے دور میں نیتن یاہو نے بائیڈن سے بارہا اختلافات پیدا کیے اور سیاسی فائدے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ […]

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

فاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کالعدم ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے، تحریک لبیک پاکستان کو فرسٹ شیڈول کے تحت دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے، حتمی فیصلے کے لیے […]

دوحہ مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں، دفترخارجہ

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں، مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں،دوحہ […]

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکارہ دورہ کیا، دورے کے دوران صدر مالدیپ ڈاکٹر محمد معیظ، وزیر دفاع محمد غسان ماؤمون، اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقات کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات میں […]

قوم کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔ خیبر پختونحوا کے ضلع چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کےعوام بانی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جس دن سےبانی نےمجھےنامزد کیا […]

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 435 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 25 […]