Asif Web desk – صفحہ 204 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

برداشت کا فروغ ملکی ترقی اور امن کیلئے ناگزیر، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں، برداشت کا فروغ ملکی ترقی اور امن کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی یوم برداشت پر پیغام دیتے ہوئےکہا کہ معاشی استحکام اور ہم آہنگی برداشت سے پیدا ہوتی ہے، عدم برداشت معاشرتی بگاڑ کا سبب […]

عمران دور پر رپورٹ کی بنیاد انٹرویوز، صرف 10 فیصد مواد سامنے لائے: بشریٰ تسکین

دی اکانومسٹ کی خصوصی رپورٹ کی شریک مصنفہ بشریٰ تسکین نے کہا ہے کہ خصوصی رپورٹ انٹرویوز کی بنیاد پر ہے اور جو مواد ہمیں ملا، اس کا صرف 10 فیصد رپورٹ میں ہے، بہت سی چیزیں چھاپی نہیں جا سکتی تھیں۔ سینئر صحافی بشریٰ تسکین نے بتایا کہ پہلے بھی بشریٰ بی بی کے […]

کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری تفتیش کے اہم مرحلے کا حصہ ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ […]

ایران میں بدترین خشک سالی، شہریوں کو تہران خالی کرنا پڑسکتا ہے، ایرانی صدر

ایرانی دارالحکومت تہران میں عوامی سطح پر خشک سالی اور پانی کے بحران کے پیش نظر بارشوں کیلئے کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پانی کے بدترین بحران سے دوچار ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں خشک سالی جاری رہی تو تہران جو کہ 1 کروڑ […]

وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیر کو پیش ہو گی، ایجنڈا جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل پیش کی جائے گی، جس کا باقاعدہ ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی، پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کو فارورڈ بلاک کے دو اور اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی۔ انوارالحق کی کابینہ کے وزیرتعلیم دیوان چغتائی نے بھی پیپلزپارٹی […]

ملک میں استحکام رکھنے کیلئے ایک اور آئینی ترمیم لائی جاسکتی ہے، طلال چوہدری

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد ملک میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ضرورت پڑنے پر ایک اور آئینی ترمیم بھی لا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بیان 27 ویں ترمیم کے 3 روز بعد اتوار کو فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دیا، واضح رہے کہ […]

میکسیکو میں بدعنوانی کیخلاف جین زی کا احتجاج، جھڑپیں، 120 افراد زخمی

میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی کے خلاف مختلف شہروں میں جین زی گروپ کا احتجاج پھیل گیا، جھڑپوں میں 120 افراد زخمی ہو گئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ میکسیکو سٹی میں جین زی گروپ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد صدارتی محل کے سامنے جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف نعرے […]

موت کی وادی میں پنپنے والا پودا انسانوں کی بقا میں اہم کردا ادا کر سکتا ہے، مگر کیسے؟

کیلیفورنیا کے گرم ترین صحرائی علاقے ڈیتھ ویلی میں ایک ایسا پودا پایا جاتا ہے جو فطرت کے تمام اصولوں کو چیلنج کرتے ہوئے وہاں بڑھتا ہے جہاں زیادہ تر جانداروں کی بقا ممکن نہیں۔ یہ پودا Tidestromia oblongifolia ہے جو سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ یہ انتہائی درجہ حرارت میں […]

گوگل نے اپنے پکسل فونز کیلئے کال ریکارڈنگ فیچر متعارف کرادیا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے پکسل فونز پر کال ریکارڈنگ فیچر متعارف کرا دیا۔ صارفین اس فیچر کو فون ایپ میں جا کر کال اسسٹنٹ سیکشن میں ’نئے کال ریکارڈنگ‘ آپشن سے حاصل کر سکتے ہیں۔ آپشن آن کرنے کے بعد کالنگ اسکرین پر ’کال اسسٹ مینو‘ ظاہر ہوگا جس پر ’کال ریکارڈنگ‘ بٹنگ ہوگا۔ بٹن […]

بھارت: ماہانہ ایک کروڑ روپے کمانے والا موموز اسٹال

بھارت میں انسٹاگرام کے ایک کانٹنٹ کریئٹر نے موموز اسٹال کی چھوٹی سی ویڈیو پوسٹ کر کے نئی بحث چھیڑ دی۔ کیسی پریرا نامی تخلیق کار بینگالورو کے ایک مشہور موموز اسٹال پر گئے اور وہاں کے معاملات ایک کلپ میں ریکارڈ کر کے پیش کیے۔ انہوں نے اسٹال پر کام کیا اور آنے والے گاہکوں […]