پاکستان مخالف بھارتی نژاد ایس پال کپور ایشیا کیلئے ٹرمپ کے معاون وزیر خارجہ نامزد – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان مخالف بھارتی نژاد ایس پال کپور ایشیا کیلئے ٹرمپ کے معاون وزیر خارجہ نامزد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں تنقیدی خیالات رکھنے والے بھارتی نژاد اسکالر ایس پال کپور کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے معاون وزیر خارجہ نامزد کیا ہے۔

ایس پال کپور کی نامزدگی ایسے اہم موقع پر میڈیا میں لیک ہوئی جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن کے دورے پر تھے۔

اس تناظر میں ایس پال کپور کا تقرر واشنگٹن کی جنوبی ایشیا کی پالیسی میں وسیع تر تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، پالیسی میں اسلام آباد کے بارے میں زیادہ شکوک و شبہات کا رویہ اختیار کرتے ہوئے نئی دہلی سے تعلقات پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔

ایس پال کپور کی نامزدگی پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی میں ممکنہ طور پر سختی کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں سیکیورٹی اور معاشی معاملات پر کم مصروفیت شامل ہے۔

جیسا کہ جنوبی ایشیائی امور کے امریکی اسکالر مائیکل کوگلمین کہتے ہیں کہ انتظامیہ میں پہلے سے موجود دیگر افراد کی طرح ایس پال کپور بھی امریکا اور بھارت کی شراکت داری کے مضبوط حامی اور پاکستان کے سخت ناقد ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.