سپارکو کا قمری روور چاند کی زمین پر اترنے کو تیار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سپارکو کا قمری روور چاند کی زمین پر اترنے کو تیار

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور چاند کی زمین پر اترنے کو تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق سپارکو کا قمری روور چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا، چاند کی سطح کی مٹی کی جانچ اور وسائل کی تلاش کیلئے قمری روور جدید سائنسی آلات سے لیس ہوگا۔

35 کلوگرام وزنی قمری روور چاند کی سطح پر جدید نقشہ سازی اور تحقیق ، چاند پر مستقبل کے مشنز اور انسانی موجودگی کے امکانات کا تجزیہ کرے گا جبکہ پاکستانی سائنسدان زمین سے سپارکو کے قمری روور کو کنٹرول کریں گے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ قمری روور چین کے خلائی مشن "چینگ 8” میں شمولیت کے بعد عالمی خلائی تحقیق کا حصہ بنے گا، سپارکو کا قمری روور چاند پر تحقیق اور وسائل کے تجزیے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.