پاکستان کی کاربن کے اخراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے، وزیراعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کی کاربن کے اخراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز پر غور کرنا ہے۔ 

انھوں نے کہا پاکستان کی کاربن کے اخراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے، سیلاب، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلاؤ اور گرمی کی لہر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا دو سال قبل سیلاب کے باعث شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑا، فریم ورک کا ہونا کافی نہیں، اس پر عملدرآمد بھی ضروری ہے۔

انھوں نے کہا گورننس، اصلاحات اور استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے 1700 افرادجاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.