Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے چھٹے اوور میں باآسانی حاصل کرلیا، صائم ایوب نے 36 جبکہ عمیر یوسف نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

قبل ازیں بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More