چیمپئنز ٹرافی: پاک-بھارت ڈیڈ لاک برقرار، آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں حتمی فیصلہ متوقع – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چیمپئنز ٹرافی: پاک-بھارت ڈیڈ لاک برقرار، آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں حتمی فیصلہ متوقع

چیمپئنز ٹرافی 2025 پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جسے ختم کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے 5 دسمبر کو ایک اور بورڈ میٹنگ بلائے جانے کا امکان ہے جس میں دونوں ممالک کے بورڈ اپنے دو ٹوک مؤقف پیش کریں گے جس کے بعد آئی سی سی ایونٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے بعد آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا، آئی سی سی بورڈ میٹنگ 5 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں دونوں بورڈز اپنی حکومتوں کی گائیڈ لائنز کے مطابق فیصلے کرکے آئیں گے اور فریقین اس حوالے سے دو ٹوک باتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بورڈ میٹنگ سے پہلے پارٹنر شپ فارمولا مان لیا جاتا ہے تو اجلاس نہیں بلایا جائے گا، پارٹنر شپ فارمولے کے تحت آئی سی سی فائنل کال دے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.