ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب

ٹوری کے سابق سیکرٹری خارجہ لارڈ ولیم ہیگ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا اگلا چانسلر منتخب کر لیا گیا ہے۔

لارڈولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئے ہیں، وہ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے۔

ولیم ہیگ نے 50 فیصد ووٹ حاصل کرکے چار دیگر شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو شکست دی، ولیم ہیگ برطانیہ کے سابق وزیرخارجہ اور کنزرویٹو پارٹی کے مرکزی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے، تاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.