افغانستان نے پاکستان کو شکست دیکر انڈر 19 سیریز اپنے نام کرلی

افغانستان نے پاکستان کو ہراکر انڈر 19 سیریز اپنے نام کرلی، فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دی۔

میچ میں افغانستان نے 250 رنز سکور کیے تھے جبکہ پاکستانی ٹیم 48 اوورز میں229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 250 رنز سکور کیے، برکت اللہ نے 79 اور نازیف اللّٰہ نے 56 رنز اسکور کیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 130رنز کی شراکت بھی ہوئی۔

پاکستان کے علی رضا اور عبدالسبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جواب میں پاکستانی ٹیم 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P